Categories
Breaking news

مغربی ہواؤں کا سلسلہ کراچی سے نکل گیا

مغربی ہواؤں کا سلسلہ کراچی سے نکل گیا

مغربی ہواؤں کا سلسلہ کراچی سے نکل گیا، شہر میں موسم خوشگوار اور 16 جنوری تک سردی رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مزید بارش کا امکان کم ہوگیا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث کئی گلیوں میں پانی جمع ہوگیا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

بارش کے بعد سے فضائی آلودگی میں بھی کمی آگئی جس کے بعد دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا چھٹا نمبر ہوگیا۔

علاوہ ازیں اسلام آباد میں بھی وقفے وقفے سے بارش کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.