Categories
Breaking news

مغربی کاتالونیا میں آگ کے شعلے بھڑک اٹھے، قابو پا لیا گیا

بارسلونا (محمد نبی) اتوار کی دوپہر کو مغربی کاتالونیا میں آگ بڑھک اٹھی تھی۔ آگ کے شعلوں نے سیگریا (Segrià) کاؤنٹی کے Alcarràs میں تقریبا 55 ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ آگ ایراگون علاقے کے ساتھ ملحقہ سرحدوں کو بھی پار کر چکی تھی۔

تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ بیتی پوری رات فائرفائٹرز نے آگ کے ساتھ لڑائی میں گزاری تھی اور صبح اس پر کسی حد تک قابو پا لیا گیا۔
آگ لگنے سے الکیریاس میں 55 ایکڑ رقبہ جل کر راکھ ہو گیا۔ پیر کی صبح 5.50 کو اطلاع آئی تھی کہ آگ کو روک لیا گیا ہے اور اب حالت بڑی حد تک قابو میں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *