Categories
Breaking news

معیشت بند کیے بغیر کورونا سے مقابلے کی حکمت عملی تیار کرلی: جو بائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین پر عوام کے اعتماد کے سلسلے میں اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے وہ ان کے سامنے ویکسین لگوائیں گے۔

نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہم نے معیشت بند کیے بغیر کورونا سے مقابلے کی حکمت عملی تیار کی ہے، ڈاکٹر فاؤچی میری انتظامیہ میں کرونا رسپانس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

جوبائیڈن نے کہا کورونا ویکسین پر امریکی عوام کا اعتماد نہیں، ہمیں یقینی بنانا ہے کہ امریکی کرونا ویکسین پر اعتماد کریں، اعتماد حاصل کرنے کے لیے عوام کے سامنے ویکسین لگواؤں گا۔

انھوں نے کہا صدارت سنبھالنے کے بعد 100 روز تک ماسک پہننے کا کہوں گا، امریکی صرف 100 دن کے لیے ماسک پہنیں، ہمیشہ کے لیے نہیں، سو دن ماسک پہنا تو کرونا کیسز میں نمایاں کمی دیکھ سکتے ہیں، جہاں میرا اختیار ہوا ماسک پہننے کا حکم نامہ جاری کروں گا۔

جوبائیڈن نے مزید کہا کہ ڈاکٹر انتھونی فاؤچی سے چیف میڈیکل ایڈوائزر کا عہدہ سنبھالنے کا کہا ہے، ڈاکٹر فاؤچی میری انتظامیہ میں کرونا رسپانس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *