Categories
Breaking news

معید یوسف نے بھارت میں اپنی بطور پاکستانی ہائی کمشنر تعیناتی کی تردید کردی

Advertisement

قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف

قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے بھارت میں اپنی پاکستانی ہائی کمشنر تعیناتی کی تردید کرتے ہوئے خبر کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

Advertisement

قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت میں اپنی پاکستانی ہائی کمشنر تعیناتی کی تردید کرتے ہوئے کہا میرے حوالےسے شائع خبر من گھڑت اوربےبنیاد ہے۔

I know its too much to ask for a news story to be fact checked before publication these days. But at least the story shouldn’t defy all logic. It is totally made up and baseless. https://t.co/veuaU8VcXE

— Moeed W. Yusuf (@YusufMoeed) March 25, 2021

آج کل کچھ خبریں بغیر کسی تصدیق کے شائع کردی جاتی ہیں، خبرلگانےسے پہلے یہ تو دیکھ لیں اس کی کوئی منطق بھی ہےکہ نہیں۔

خیال رہے ذرائع کے حوالے سے خبریں گردش کررہی تھیں ، جس میں معید یوسف کو بھارت میں بطورپاکستانی ہائی کمشنر تعیناتی کے لیے فیورٹ امیدوار قرار دیا تھا۔

واضح رہے یوسف کو دسمبر 2019 میں قومی سلامتی سے متعلق وزیر اعظم کا معاون مقرر کیا گیا تھا۔ وہ پہلے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں ایشیاء سنٹر کے ایسوسی ایٹ نائب صدر تھے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *