Categories
Breaking news

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو 113 ملین امریکی ڈالر کا ہرجانہ

Advertisement
Advertisement

ایپل کمپنی

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے موبائل فونز کی کارکردگی سست کیے جانے کے الزامات کے عوض 113 ملین امریکی ڈالر (85 ملین پاؤنڈ) ہرجانہ ادا کرے گی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 33 امریکی ریاستوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل پرانے موبائل فونز کی کارکردگی اس لیے سست کردیتی ہے تاکہ اس کے صارفین نئے فونز خریدیں۔

2016 میں آئی فون 6، 7 اور ایس ای ماڈلز میں بیٹری کے مسائل اور سست کارکردگی کا اسکینڈل سامنے آیا تھا جس سے لاکھوں صارفین متاثر ہوئے تھے۔

ایپل کی جانب سے 2016 میں آئی فون 6 ، آئی فون 7 اور ایس ای کے لیے سافٹ وئیر فیچر متعارف کرایا گیا تھا جو کہ پرانے آئی فونز کی کارکردگی سست کردیتا تھا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ ایپل نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا تاہم اس سے پہلے کمپنی بیٹری لائف کو برقرار رکھنے کے لیے فونز کو سست کرنے کا اعتراف کرچکی تھی۔

ایپل پر رواں برس مارچ میں بھی فونز کی کارکردگی کے حوالے سے 500ملین امریکی ڈالرکا ہرجانہ عائد کیا جاچکا ہے۔

آئی فون کی غیر معمولی سست کارکردگی

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل 2017 میں ماہرین کی جانب سے غیر معمولی سست کارکردگی جیسی شکایات کے بعد سوفٹ ویئر اپ ڈیٹس کے ذریعے پرانے آئی فونز کی رفتار کم کرنے کااعتراف کرچکی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *