Categories
Breaking news

معروف مزاح نگار انور مقصود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

Advertisement

معروف مزاح نگار انور مقصود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

معروف مزاح نگار انور مقصود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انور مقصود کا ٹیسٹ چند روز پہلے مثبت آیا، اب طبیعت بہتر ہے، ٹیسٹ مثبت آنے پر انور مقصود کا گھر پر ہی علاج جاری ہے۔

انور مقصود پاکستان شوبز کی مشہور ترین شخصیات میں سے ایک ہیں جو 35 سال سے اس صنعت سے وابستہ ہیں۔ وہ ایک اداکار، شاعر، مصنف، ٹی وی میزبان، مزاح کار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مصور بھی ہیں۔

اہم معاشرتی مسائل کو انتہائی سادہ اور ہلکے پھلکے مزاحیہ انداز میں ناظرین کے سامنے پیش کرنا ان کا خاصہ ہے اور اپنے اسی انداز بیان کی وجہ سے وہ مداحوں کی پسندیدہ شخصیات میں سے ایک ہیں۔

Advertisement

انور مقصود ملک میں ادب کا بڑا نام ہیں جنہوں نے کئی ڈرامے لکھے ہیں اور سب ہی ڈرامے عوام میں بے حد مقبول ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں جان لیوا کرونا وائرس کی دوسری لہر اب تک ہزاروں افراد کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے، جن میں ملک کی نامور سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات بھی شامل ہیں

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *