Categories
Breaking news

معروف قانون دان اے کے ڈوگر انتقال کرگئے

Advertisement

معروف قانون دان عبداللہ خان ( اے کے) ڈوگر ایڈووکیٹ انتقال کرگئے ۔

خاندانی ذرائع کے مطابق معروف قانون دان اور سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ کے سسر اے کے ڈوگرلاہور میں انتقال کرگئے ہیں۔

فیملی ذرائع کےمطابق کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر عبداللہ خان ڈوگر المعروف اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی نماز جنازہ میں محدود پیمانے پر لوگوں کی شرکت ہوگی ۔

وکلا تنظیموں نے مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ آئین کی حکمرانی، قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے فروغ کے لیے اُن کی اَن گنت خدمات ہیں، جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

وکلا تنظیموں نے مزید کہاکہ اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کو آئینی امور میں مہارت حاصل تھی، کئی اہم آئینی نکات پر انہوں نے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع بھی کیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *