Categories
Breaking news

معذور گداگر کی درخواست پر بھتہ خور پولیس اہلکاروں کو نوٹس جاری

کراچی کی سیشن عدالت جنوبی نے معذور گداگر کی درخواست پر بھتہ خور پولیس اہلکاروں کو نوٹس جاری کردیے، معذور گداگر نے الزام لگایا تھا کہ وہ کینٹ اسٹیشن پر بھیک مانگتا ہے، جو کچھ ملتا ہے، فریئر تھانے کے سادہ لباس پولیس والے چھین کر لے جاتے ہیں۔

گداگر ساجد نے کہا کہ پولیس والوں نے اس پر زور دیا کہ وہ چرس بھی فروخت کرے، منع کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

کراچی سٹی کورٹ میں سیشن عدالت جنوبی کے روبرو پولیس اہلکاروں کی جانب سے بھتہ لینے کیخلاف معذور گداگر محمد ساجد کی اہلکاروں پر مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

پولیس اہلکاروں میں زرین، نیازی، جاوید، پرویز و دیگر شامل ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل بلاول منگی نے موقف دیا کہ میرا موکل ایک ٹانگ سے محروم ہے اور کینٹ اسٹیشن پر بھیگ مانگتا ہے، جو بھیک مانگ کر کماتا ہے سادہ لباس پولیس اہلکار چھین کر لے جاتے ہیں۔

پولیس اہلکاروں کا تعلق فریئر تھانے سے ہے اور انہوں نے چرس بیچنے کا کہا تاہم منع کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

عدالت نے متعلقہ افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی ایس پی سے جواب طلب کرلیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *