Categories
Breaking news

معافی کے بعد علیحدگی پسند سیاست دان 3.5 سال بعد رہا ہو گئے

بارسلونا (محمد نبی)بدھ کے روڈ ہسپانوی حکومت کی معافی کے بعد 9 قیدی سیاست دان جیل سے رہا ہو گئے۔ کئی سالوں سے جاری کشیدہ سیاسی ماحول میں معاشرتی ہم آہنگی اور مفاہمت کی راہ ہموار کرنے کے لیے ان کی باقی سزا کو ختم کر دیا گیا ہے۔ سیاست دانوں اور کارکنان نے 3.5 سال عقوبت خانے میں گزارے۔ ان کو ایک طویل ٹرائل کا سامنا کرنا پڑا جہاں وہ زیر حراست رہے۔ 9 سیاست دان اور متعدد سیاسی کارکنان پر 2017 کی آزادی جدوجہد میں حصہ لینے پر بغاوت کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

دریں اثنا حالیہ معافی کو ناکافی سمجھا جا رہا ہے۔ آزادی کے علمبردار عام معافی (general amnesty) اور خود مختار ریفرنڈم کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔ کاتالان حکومت نے حالیہ اقدامات کا خیر مقدم کیا ہے اور اس کو غلط سزاؤں کی وجہ سے پیدا تکالیف کا مداوا خیال کیا ہے۔ بدھ کے روز دوپہر کو 9 قیدی رہنما قیدی مرکز Lledoners سے نکلے۔ انہوں نے 1,346 ایام جیل میں گزارے۔ انہیں 9 سے 13 سال کی سزائیں ہوئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *