
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کے بعد معاشرے اور حکومتی ردعمل نے ثابت کردیا ہم بھارت جیسے نہیں ہیں۔
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں متشدد ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کی موت پر معاشرے اور حکومت نے ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے اور حکومت کے ردعمل سے ثابت ہے ہم بھارت جیسے نہیں، پڑوسی ملک میں روز ایسے واقعات ہوتے ہیں، مگر وہاں پتّہ تک نہیں ہلتا۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کے بعد جس طرح قوم اکٹھی ہوئی تھی وہ اتحاد آج بھی برقرار ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کابینہ نے سیالکوٹ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ذمے داران کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Table of Contents
سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے پریانتھا کے اہلِ خانہ کیلئے ایک لاکھ ڈالر جمع کیے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں آنجہانی سری لنکن شہری پریانتھا کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کی تقریب سے خطاب کیا۔
دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے پریانتھا کمارا سے متعلق تقریب سے خطاب میں کہا کہ سری لنکن منیجر کے خاندان کو ہر ماہ باقاعدگی سے تنخواہ دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ کے تاجروں نے پریانتھا کمارا کی فیملی کے لیے 1 لاکھ ڈالرز اکٹھے کیے ہیں۔
عمران خان نے دوران خطاب پریانتھا کمارا کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کی بہادری اور جرات کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے، اخلاقی قوت ہمیشہ جسمانی قوت سے زیادہ ہوتی ہے، جس نے بھی اب دین کو استعمال کیا اور رحمت اللعالمین ﷺ کے نام پر ظلم کیا انھیں نہیں چھوڑنا۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی: آرٹس و کامرس گروپ کے امتحانات 2021 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 90 فیصد سے زائد
بارہویں جماعت کے پہلے مرحلہ کے کامرس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔
-
بیلجیئم کے ساتھ دو طرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانےکے متمنی ہیں، شاہ محمود
بیلجیئم کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ نے اپنی آمد کے فوری بعد برسلز میں بیلجیئم کی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محترمہ صوفی ولمس سے ملاقات کی۔
-
سپاہی توحید نے ارسلان کا قتل پیچھا کرکے کیا، مقدمہ درج
کراچی میں سادہ لباس اہلکارنے بورڈ آفس کے قریب ٹیوش پڑھ کر گھر جانے والے ارسلان محسود کو قتل کیا ۔
-
لاہور: طالبہ سے مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر زیادتی، ملزم گرفتار
لاہور میں طالبہ سے مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر زیادتی کا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
-
ملالہ یوسفزئی اور ابیا اکرم دنیا کی 100 بااثر خواتین میں شامل
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی جانب سے ترتیب کی گئی اس فہرست میں نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اور ابیا اکرم کو شامل کیا گیا ہے۔
-
وفاقی کابینہ کی سیالکوٹ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت
وفاقی کابینہ اجلاس میں سیالکوٹ میں متشدد ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن فیکٹری منیجر کے قتل کے واقعے پر بریفنگ دی گئی۔
-
ملکی بحرانوں کا حل مسلط کردہ حکومت کا خاتمہ ہے، پی ڈی ایم
اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ بحرانوں کا حل ایک ہی ہے موجودہ مسلط کردہ حکومت کا خاتمہ ہو۔
-
فیصل آباد: کچرا چننے والی خواتین پر بےلباس کر کے بہیمانہ تشدد
فیصل آباد کے بھرے بازار میں کچرا چننے والی خواتین کو بے لباس کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیاہے۔
-
سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے پریانتھا کے اہلِ خانہ کیلئے ایک لاکھ ڈالر جمع کیے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں آنجہانی سری لنکن شہری پریانتھا کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کی تقریب سے خطاب کیا۔
-
نارنجی رنگ عالمی سطح پر خواتین کیخلاف تشدد کے خاتمے کی علامت
’اورنج دی ورلڈ‘ عالمی سطح پر ہر سال 25 نومبر سے 10 دسمبر تک منعقد کی جانے والی 16 روزہ خصوصی مہم ہے جس کا مقصد خواتین کے خلاف تشدد کا خاتمہ کرنا ہے۔
-
جن پر مقدمات ہیں ان کے کمنٹس کی حیثیت نہیں: چیئرمین نیب
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ جن پر مقدمات چل رہے ہیں، ان کے کمنٹس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
-
سپریم کورٹ: شوکت عزیز صدیقی کیخلاف ریفرنسز کی تفصیل پیش
سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی برطرفی کیس کی سماعت کے دوران وکیل حامد خان نے شوکت عزیز صدیقی کے خلاف ریفرنسز کی تفصیل پیش کر دی۔
-
رانا شمیم کا نام ECL میں ڈالنے کیلئے ایڈووکیٹ جنرل کا چیف کمشنر کو خط
گلگت بلتستان کے سابق جج رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھ دیا۔
-
شائستہ بی بی نے صرف 10 فیصد ووٹ لیے: شیخ رشید
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ این اے 133 کے الیکشن میں شائستہ بی بی نے صرف 10 فیصد ووٹ لیے۔
-
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں: رانا شمیم کا تحریری بیان
گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریری بیان جمع کرا دیا جس میں کہا ہے کہ جو کچھ حلفیہ کہا ان حقائق پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔
-
اورنگی ٹاون، جعلی پولیس مقابلے میں 14 سالہ ارسلان کی ہلاکت کا مقدمہ درج
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں پولیس اہلکار کی فائرنگ کے نتیجے میں 14سالہ ارسلان کی ہلاکت کا مقدمہ اورنگی ٹاون تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔