Categories
Breaking news

مظفر گڑھ: گھر سے رقم لیکر فرار ہوئے 4 طالبعلم پکڑے گئے

Advertisement
مظفر گڑھ: گھر سے رقم لیکر فرار ہوئے 4 طالبعلم پکڑے گئے

جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں لاپتہ ہونے والے 4 طالب علموں کو پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد مختصر وقت میں ڈھونڈ نکالا۔

پولیس کے مطابق چاروں لڑکے اپنے گھروں سے 75 ہزار روپے چوری کر کے بھاگ گئے تھے۔

سرگودھا: 10 سالہ طالبعلم زیادتی کے بعد قتل

پنجاب کے شہر سرگودھا میں تیسری جماعت کے 10 سالہ طالب…

x
Advertisement

مظفر گڑھ کے علاقے روہیلانوالی میں 15 نومبر سے 4 طالبعلم لاپتہ تھے، لڑکوں کی گمشدگی کی اطلاع منگل کے روز ان کے والدین کی جانب سے تھانہ روہیلانوالی پولیس کو دی گئی تھی۔

معاملے کی خبر ’جیو نیوز‘ پر نشر ہوئی تو بچوں کی گمشدگی کا مقدمہ بھی تھانہ روہیلانوالی میں درج کر لیاگیا۔

مقدمے کے اندراج کے چند گھنٹوں کے اندر پولیس نے چاروں طالب علموں کو ڈھونڈ نکالا۔

یہ بھی پڑھیے

پولیس کے مطابق بچے اپنے گھروں سے 75 ہزار روپے اٹھاکر ملتان بھاگ گئے تھے جنہیں ڈھونڈ کر ان کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مختصر وقت میں گمشدہ بچوں کو ڈھونڈنے پر ڈی پی او مظفرگڑھ حسن اقبال نے پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکٹ کا اعلان کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *