Categories
Breaking news

مظفرگڑھ میں ٹیچر کی 3 بچوں سے مبینہ زیادتی

مظفرگڑھ میں ٹیوشن ٹیچر نے مبینہ طور پر 3 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تحصیل جتوئی کے علاقے جتوئی شمالی میں مظہر نامی ٹیوشن ٹیچر نے مبینہ طور پر 3 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا، تینوں بچے نجی اکیڈمی میں ٹیچر کے پاس ٹیوشن پڑھتے تھے، متاثرہ بچوں کی عمریں 10 سے 11 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم مظہر کو گرفتار کرکے تھانہ جتوئی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متاثرہ بچوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹیوشن ٹیچر مظہر نے کئی مرتبہ انھیں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے لواحقین کے الزامات پر معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور متاثرہ بچوں کا میڈیکل کروایا جارہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.