
پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف سے فون پر رابطہ کیا جہاں دونوں رہنماؤں نے ملک میں مہنگائی کی بدترین صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ مستقبل میں رابطے جاری رکھنے اور قومی امور پر مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔
پی ایس پی اعلامیے کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور انتخابی اصلاحات سے متعلق حکومتی اقدامات پر مشاورت کی گئی۔
اس موقع پر صدر ن لیگ شہباز شریف نے کہا کہ جمہوری قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا، حکومت چل نہیں رہی، عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں۔
Table of Contents
کراچی میں اپوزیشن کے مہنگائی کے خلاف احتجاج میں شہباز شریف اور مریم نواز کی عدم شرکت
لاہور( خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و…
معاشی شہ رگ کراچی کی مردم شُماری ٹھیک کرائی جائے، مصطفیٰ کمال
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین…
لیگی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی، اقتصادی اور مالیاتی تباہی کے دہانے پر پہنچادیا گیا ہے، پاکستان کی مالیاتی شہ رگ آئی ایم ایف کے کنٹرول میں دے دی گئی ہے۔
اس موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ عوام کے حق کے لیے عوام دوست قوتوں کے مل کر چلنے سے اتفاق کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی، معاشی تباہی اور بےروزگاری سے نجات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے مستقبل میں رابطے جاری رکھنے اور قومی امور پر مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
فیصل واؤ ڈا کا نااہلی کیس رکوانے کیلئے دوبارہ ہائیکورٹ سے رجوع
فیصل واؤڈا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ، ایک رکنی بنچ نےالیکشن کمیشن کی کارروائی روکنےکی درخواست مسترد کردی تھی۔
-
پاکستان میں بڑھتا ایڈز کا مرض بڑا مسئلہ ہے، ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر یو این
ایڈز ڈے کے حوالے منقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت 25 لاکھ کے قریب ایڈز میں مبتلاء افراد ہیں۔
-
شوکت ترین نے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے
الیکشن کمیشن کے مطابق مقررہ ٹر یبونل اپیلوں پر فیصلہ 10 دسمبر تک کرےگا، 11 دسمبر کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی۔
-
اومی کرون ایک ملک سے دوسرے ملک پہنچ جائے گا، فیصل سلطان
شہری کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں اور ویکسین لگوائیں، ڈاکٹر فیصل سلطان
-
پاکستان دنیا کا چوتھا آلودہ ترین ملک بن گیا، ائیرکوالٹی لائف انڈیکس
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آلودگی کے باعث پاکستان کے شہریوں کی اوسط عمر 4٫3 سال کم ہورہی ہے، ملک میں 1998 کے بعد سے، اوسطاً سالانہ 20 فیصدآلودگی بڑھی ہے۔
-
ریفرنسز کی جلد سماعت کیلئے درخواستیں عدالتوں میں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین نیب
احتساب عدالتوں میں ایک ہزار 386 ارب روپے مالیت کے 1270 ریفرنسز زیرِ سماعت ہیں، جسٹس (ر) جاوید اقبال
-
5 ہزا ر سے زائد پولیس اہلکاروں کو گوادر بھیجنے کا فیصلہ
محکمہ پولیس کے اعلامیہ کے مطابق گوادر میں ایس ایس پی گوادر ان تمام اہلکاروں کے کمانڈر کے فرائض سرانجام دیں گے۔
-
نہال ہاشمی کی وفاق اور سندھ حکومت پر تنقید
یہ غیرقانونی تعمیرات کے لیے بل لارہے ہیں تاکہ بلڈرز کو نوازا جائے، رہنما ن لیگ
-
شاہد خاقان عباسی کو دعوت دیتا ہوں وہ ادارہ شماریات کے ساتھ بیٹھ جائیں، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی 157 ارب روپے کا قرضہ چھوڑ کر گئے، شاہد خاقان عباسی نے مہنگائی کے حوالے سے جھوٹے اعدادو شمار دیے۔
-
وزیراعظم تیار رہیں، عوام 10 دسمبر کو حساب لینے آرہے ہیں، شازیہ مری
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت گرنے کے باوجود یہاں پٹرول مہنگا رہنا باعث تشویش ہے۔
-
سندھ میں کورونا کے 214 نئے کیسز رپورٹ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13980 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 214 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی بھی اموات رپورٹ نہیں ہوئی۔ اور اموات کی مجموعی تعداد 7622 ہے۔
-
گیس بحران: پٹرولیم ڈویژن کو زیادہ سے زیادہ گیس سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت
وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن نے موسم سرما کے لیے قدرتی گیس کی فراہمی کا تخمینہ پیش کیا۔
-
’گوادر کو حق دو‘ تحریک کا دھرنا، مکران کوسٹل ہائی وے بند
دوسری جانب "گوادرکو حق دو" تحریک سے اظہار یکجہتی کے لئے گوادر، پسنی، اور ماڑہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے، دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔
-
وزیراعظم عوام کا نہیں عالمی مالیاتی اداروں کا نمائندہ ہے، ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ
حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ منی بجٹ آئی ایم ایف کے کہنے پر ان کے مفادات کے تحفظ کے لئے پیش کیا جارہا ہے۔
-
آلودہ فضاؤں میں سانس لینے والوں کی اوسط زندگی کے 5 سال کم ہورہے ہیں، ماہرین
ائیر کوالٹی کنسلٹنٹ داور بٹ کا کہنا ہے کہ ائیر کوالٹی انڈیکس کو ہمارے یہاں انوائرمنٹ سے جوڑا جاتا ہے یہ دراصل ہیلتھ انڈیکیٹر ہے۔ اگر فضاؤں میں آلودگی زیادہ ہو تو حکومتیں ماسک کے استعمال کا کہتی ہیں۔
-
صدر مملکت نے انتخابی اصلاحات بل 2021 پر دستخط کردیے
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے لیے کاوشوں پر وزیراعظم کو مبارک باد دیتا ہوں۔