اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
نجی ٹی وی سما نے پیپلز پارٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ترجمان بلاول بھٹو زرداری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ انہوں نے استعفیٰ پارٹی کے فیصلوں پر اختلافات کی وجہ سے دیا ہے۔
پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر قیادت مصطفیٰ نواز کھوکھر کو منانے کیلئے متحرک ہوگئی ہے۔ سینئر رہنماؤں کے مطابق مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پارٹی نہیں چھوڑی، وہ جذباتی ہوگئے ہیں ، انہیں جلد منالیں گے۔
ملک بھر میں کورونا سے 24 گھنٹوں میں مزید50 افراد جاں بحق، ہزاروں نئے مریض