Categories
Breaking news

مصر میں قدیم ترین بیئر فیکٹری دریافت

Advertisement
Advertisement

امریکی اور مصری ماہرین آثار قدیمہ نے بیئر کی قدیم ترین فیکٹری دریافت کی ہے۔ اس قدیم بیئر فیکٹری کے باقیات مصری دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں واقع انتہائی قدیمی قبرستان ابیدوس سے ملی ہیں۔ ماہرین کو کھدائی کے دوران اس قدیم فیکٹری کے آٹھ یونٹ ملے، ہر ایک یونٹ کی لمبائی بیس میٹر جبکہ چوڑائی ڈھائی میٹر بتائی گئی ہے۔ مصر کی سپریم کونسل برائے نوادرات کے سیکرٹری مصطفیٰ وزیری کے مطابق یہ فیکٹری بظاہر قدیم مصر کے بادشاہ نارمر کے دور کی ہے، جو تین ہزار ایک سو پچاس برس قبل از مسیح سے لے کر دو ہزار چھ سو تیرہ قبل از مسیح کے دوران قدیم مصر کو متحد کرنے کے باعث معروف ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *