
وزیرِ مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے اپنی بات پر قائم رہتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے بیان کی تردید کردی اور کہا کہ روس سے خام تیل، ڈیزل اور پیٹرول رعایتی قیمت پر ملے گا،معاملات آگے بڑھا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ بلاول بھٹو کی بات اس حد تک درست ہے کہ اس وقت پاکستان کو روس سے تیل نہیں مل رہا۔
مصدق ملک نے کہا کہ روس کے ساتھ جو معاملات طے ہوئے ہیں ان کی تفصیلات وزارت خارجہ کو فراہم کریں گے تاکہ کوئی ابہام نہ رہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ روس سے خام تیل ہمیں ڈسکاونٹ میں ملے گا، روس ڈیزل اور پیٹرول بھی دے گا جو امید ہے رعایتی قیمت پر ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ روس سے تیل ملنے کے بعد توانائی کی قیمتیں کم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ سستی ایل این جی کے لیے آذربائیجان سے بات چیت چل رہی ہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ روس کے پاس 8 قسم کے خام تیل ہیں، 2 قسم کے روسی خام تیل پاکستان میں ریفائن ہو سکتے ہیں۔
مصدق ملک نے کہا کہ کوشش ہے کہ جنوری میں ایک ایل این جی کا کارگو لاسکیں، پچھلے سال کے مقابلے میں جنوری اور فروی میں ایک ایک کارگو اضافی ہوگا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے روس سے سستا تیل لینے کی تردید کردی
نیویارک وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ…
انہوں نے کہا کہ آزربائیجان سے ایل این جی خریداری کی بات چل رہی ہے۔
وزیرِ مملکت نے کہا کہ تاثر پھیلایا جارہا ہے پاکستان ڈی فالٹ ہونے جارہا ہے ایسی کوئی بات نہیں، اگر یہ صورتحال ہوتی تو ایشین ڈیولپمنٹ بینک ہم سے یہ معاہدے نہ سائن کررہا ہوتا۔
قومی خبریں سے مزید
-
عمران خان کے بطور وزیرِ اعظم ہیلی کاپٹر کے اخراجات کی تفصیل آگئی
سینیٹ اجلاس کے دوران کابینہ ڈویژن نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر کے اخراجات کی تفصیلات پیش کی ہیں۔
-
وزیراعظم کی تحریک انصاف کیخلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
-
کس کس کو وی آئی پی بلٹ پروف گاڑی ملی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
سینیٹ اجلاس کے دوران کابینہ ڈویژن نے تحریری جواب جمع کرایا ہے جس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی منظوری سے اعلیٰ عہدے داران کو دی گئی وی آئی پی بلٹ پروف گاڑیوں اور دیگر وی آئی پی گاڑیوں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔
-
موٹر وے ایم 6 میگا کرپشن کیس ، ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ
سکھر کی عدالت نے سکھر حیدر آباد موٹر وے ایم 6 میگا کرپشن کیس کے گرفتار ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
-
کراچی میں 100نئے پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرنے کا اعلان
کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر سیف الرحمان نے شہر میں 100نئے پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا۔
-
ترقی پانے والے ڈاکٹر فاروق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی ایڈمن تعینات
پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 19 سے حال ہی میں گریڈ 20 میں ترقی پانے والے افسر ڈاکٹر فاروق احمد کو ایف آئی اے میں ڈائریکٹر کراچی ایڈمن تعینات کر دیا گیا۔
-
سندھ ہاؤس کے فنڈز میں بے ضابطگیوں پر آڈیٹر جنرل کی رپورٹ سندھ اسمبلی میں پیش
سندھ ہاؤس اسلام آباد میں سرکاری فنڈز کے استعمال میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ سندھ اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔
-
عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کو سٹی کورٹ پہنچا دیا گیا
مرحوم ایم این اے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے کیس میں گرفتار دانیہ شاہ کو سٹی کورٹ پہنچا دیا گیا۔
-
پاک افغان سرحدی فورسز کے مابین جنگ بندی
پاک افغان بارڈر پر موجود سرحدی فورسز کے مابین جنگ بندی ہو گئی ہے، تاہم صورتِ حال بدستور کشیدہ ہے۔
-
سپریم کورٹ نے توہینِ مذہب کے مبینہ ملزم کو ضمانت پر رہا کر دیا
سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہینِ مذہب کے مبینہ ملزم زاہد محمود کو ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا۔
-
این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم کا قتل، مرکزی ملزم 11گھنٹے میں گرفتار
این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم بلال کے اسٹریٹ کرائمز کی واردات کے دوران قتل میں ملوث ملزم نظام کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
-
منی لانڈرنگ کیس: سلیمان شہباز ایف آئی اے میں پیش
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے میں پیش ہو گئے۔
-
بشریٰ نے پہلے عامر کو قتل، اب میری بیٹی کو اغوا کروایا ہے، دانیہ کی والدہ کا دعویٰ
معروف میزبان عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ، دانیہ ملک کی والدہ نے بیٹی کی گرفتاری کی ذمہ دار عامر لیاقت کی پہلی، سابقہ اہلیہ کو ٹھہرایا دیا ہے۔
-
کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر
پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
-
سندھ، بلوچستان: صنعتوں کو ہفتے کے دن گیس بند کرنے پر غور
گیس کی قلت کے باعث صوبۂ سندھ اور بلوچستان میں صنعتوں کو ہفتے کے دن گیس بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
-
نصاب میں قرآن پاک مع ترجمہ شامل کرنے کی درخواست مسترد
سندھ ہائی کورٹ نے پرائمری سے کالج تک نصاب میں ترجمے کے ساتھ قرآن پاک شامل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔