
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی بریت کی اپیل پر سماعت 29 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کی بریت کی اپیل پر سماعت کی، جس میں احتساب عدالت کی جانب سے بریت درخواست مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔
سابق صدر کے وکیل کی جانب سے التواء کی درخواست جمع کرائی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
یہ بھی پڑھیے
عدالت نے کہا کہ پارک لین اور منی لانڈرنگ ریفرنس میں بھی اپیلیں 29 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر ہیں، مشکوک ٹرانزیکشن کیس کو بھی انہی اپیلوں کیساتھ سنا جائے گا۔
خیال رہے کہ آصف زرداری نے دائرہ اختیار نہ ہونے پر احتساب عدالت میں بریت کی درخواست دائر کی تھی جسے مسترد کیے جانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
کرناٹک میں حجاب کی بے حرمتی کی گئی، حافظ طاہر محمود اشرفی
وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمو د اشرفی کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی ریاست کرناٹک میں حجاب کی بے حرمتی کی گئی، حجاب اسلامی شعائر ہے اس کی عزت و تکریم ہم سب پر لازم ہے
-
لانگ مارچ سے پہلے تحریک عدم اعتماد آ جائیگی، مفتاح اسماعیل
مسلم لیگ نون کے رہنما مفتاح اسماعیل کاکہنا ہے کہ عمران خان عوام میں اعتماد کھو چکے اب قومی اسمبلی میں کھو دیں گے ،لانگ مارچ سے پہلے تحریک عدم اعتماد آ جائے گی، پنجاب میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کوئی الیکشن نہیں لڑنا چاہتا۔
-
آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز
سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو طبیعت ناساز ہونے پر آرام کا مشورہ دیا گیا ہے
-
الیکشن کمیشن نے PTI غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت یکم مارچ تک ملتوی کردی
الیکشن کمیشن نےپاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت یکم مارچ تک ملتوی کر دی ہے
-
صوبائی وزیر شاہ محمد کی نااہلی کا فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا کے وزیر شاہ محمد کی نااہلی کا فیصلہ معطل کردیا۔
-
بیٹے کی خواہش میں خاتون نے سر میں کیل ٹھکوائی، ڈاکٹر
خاتون کے سر سے کیل نکالنے والے ڈاکٹر حیدر خان کا کہنا ہے کہ خاتون نے بیٹے کی خواہش میں جعلی عامل کے کہنے پر سر میں کیل ٹھکوائی۔
-
انجمن اساتذہ جامعہ کراچی اور صوبائی وزیر اسماعیل راہو کے درمیان مذاکرات
انجمن اساتذہ جامعہ کراچی اور صوبائی وزیر برائے بورڈز و جامعات اسماعیل راہو کے درمیان مذاکرات ہوئے ۔
-
اسلام آباد میں گاڑی کو حادثہ، چینی خاتون ہلاک
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک گاڑی کو افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں چینی خاتون ہلاک ہو گئی۔
-
راولپنڈی: جعلی ڈگری کیس، 85 پولیس اہلکار بری
راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے جعلی ڈگری کیس کی سماعت کے دوران 85 پولیس اہلکاروں کو بری کر دیا۔
-
پشاور: سر میں کیل ٹھکوانے والی خاتون کا نام سامنے آگیا
خیبر پختون خوا کے دارلخلافہ پشاور میں جعلی عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے تاہم پولیس کو خاتون اور اس کے شوہر کا نام پتہ چل گیا۔
-
زرداری چیک بک لے کر سیاستدان خریدتے ہیں: وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم عمران خان اپوزیشن پر برس پڑے، کہا کہ زرداری چیک بک لے کر کبھی کسی سیاستدان کو خریدتے ہیں تو کبھی کسی اور کو خریدتے ہیں، 30 سال سے ملک پر حکومت کرنے والوں سے کوئی پوچھے کہ ملک بنانے کا مقصد یہ تو نہیں تھا کہ شریف اور زرداری امیر ہو جائیں۔
-
پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گِر گئی، بلاول کا فیصل واوڈا کی نااہلی پر تبصرہ
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنان کو فیصل واوڈا کی ناہلی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
-
ڈاکٹر شائستہ سہیل کو HEC کی چیئرپرسن کے اختیارات تفویض
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری سے اختیارات لے کر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر شائستہ سہیل کو چیئرمین کے اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
-
اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کا شوق پورا کرلے، سینیٹر فیصل جاوید
حکمران جماعت پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان اپوزیشن کے لیے بہت خطرناک ہیں، اپوزیشن جتنا جلدی ہو سکے تحریک عدم اعتماد لے آئے، شوق پورا کرلے۔
-
نواز شریف کی باریاں کہیں اور سے لگتی ہیں، خالد مقبول صدیقی
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم نواز شریف کی باریاں نہیں لگاتے، ان کی باریاں کہیں اور سے لگتی ہیں
-
ایم پی اے بلال یاسین حملہ کیس، 2 ملزمان کی ضمانت منظور
پاکستان مسلم لیگ نون کے ایم پی اے بلال یاسین پر حملہ کیس میں 2 ملزموں کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے