Categories
Breaking news

مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے احسن رضا خان گرفتار

Advertisement
 مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے احسن رضا خان گرفتا

چونیاں سے مسلم لیگ نون کے سابق ایم پی اے احسن رضا خان گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق سابق ایم پی اے احسن رضا خان 2 مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔

Table of Contents

x
Advertisement

ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق ملزم کو جیو فینسنگ کر کے رشکئی انٹرچینج مردان سے گرفتار کیا گیا۔

بااثر سیاسی شخصیات کی 13 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں سیل

اینٹی کرپشن پنجاب کی کارروائیوں کے نتیجے میں بااثر سیاسی شخصیات کی 13 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں سیل کردی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم احسن رضا خان اینٹی کرپشن ٹیم کو دیکھ کرگاڑی چھوڑ کرفرار ہو رہے تھے۔

احسن رضا خان پر چونیاں میں غیر قانونی کمرشل مارکیٹ اور ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کا الزام ہے۔

ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ملزم نے گورنمنٹ اسپتال کنگن پور کی ایک ایکڑ زمین پر2 دکانیں تعمیر کی تھیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *