Categories
Breaking news

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر کا کوروناٹیسٹ مثبت آگیا

Advertisement
Advertisement

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر

مسلم لیگ ن کے اہم رہنما کیپٹن ریٹائرد صفدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نے خبر کی تصدیق کی ہے۔ ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد کیپٹن ریٹائرد صفدر نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔

وہ 15 دن قرنطینہ میں گزاریں گے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نزلے اوربخار کی شکایت ہوئی جس کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ کروایا۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر اور سینئر رہنما قمر الزمان کائرہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے وہ انتخابی مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان میں موجود تھے۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیرعلی زیدی، مسلم لیگ ن رہنما شہبازشریف، مصدق ملک، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز، مریم اورنگزیب اور مولابخش چانڈیو بھی کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *