Categories
Breaking news

مسلم لیگ (ن) نے ایم ڈی کیٹ کے طلبہ کا ایشو پنجاب اسمبلی میں اٹھادیا

Advertisement
مسلم لیگ (ن) نے ایم ڈی کیٹ کے طلبہ کا ایشو پنجاب اسمبلی میں اٹھادیا

مسلم لیگ نون نے ایم ڈی کیٹ کے طلبہ کا ایشو پنجاب اسمبلی میں اٹھادیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کی رکن حنا پرویز بٹ نے ایم ڈی کیٹ کے طلبہ کے ایشو پر پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی۔

Table of Contents

x
Advertisement

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ایم ڈی کیٹ کے طلبہ کئی دنوں سے سرپا احتجاج ہیں۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ مبہم سوالوں کو پرچے سے خارج کیا جائے اور ایف آئی اے کی تحقیقات کو منظر عام پر لایا جائے۔

ایم ڈی کیٹ 2020 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے نتائج کا اعلان کردیا۔

خیال رہے کہ ایم ڈی کیٹ 2020 کے لیے داخلہ امتحان 29 نومبر کو لیا گیا تھا جبکہ کورونا سے متاثرہ طلبہ کے لیے خصوصی امتحان 13 دسمبر کو ہوا تھا۔

ایم ڈی کیٹ 2020 میں کامیاب ہونے والے طلبہ 60 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *