Categories
Breaking news

مسلم لیگ ن جو انتخاب جیتے وہ ٹھیک ہے لیکن جو ہارے وہاں دھاندلی ہوئی ہے، شبلی فراز

Advertisement

مسلم لیگ ن جو انتخاب جیتے وہ ٹھیک ہے لیکن جو ہارے وہاں دھاندلی ہوئی ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائد کی پہچان ہے کہ وہ کسی دباؤ میں نہیں آتے اور اب مخالفت کرنے والوں کا دوغلاپن قوم کے سامنے کھل کر عیاں ہو چکا ہے۔

انہوں نے اپوزیشن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ سینیٹ انتخابات میں اوپن ووٹنگ کی کیوں مخالفت کر رہے ہیں؟ مسلم لیگ ن جو انتخاب جیتے وہ ٹھیک ہے لیکن جو ہارے وہاں دھاندلی ہوئی ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں سیاست کی خریدوفروخت کی روایت قائم کرنے والی پارٹی اس وقت سیخ پا ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے آج تک کوئی انتخاب مہذب طریقے سے نہیں لڑا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ خریدوفروخت، دھونس اور دھاندلی مسلم لیگ ن کا طرہ امتیاز ہے اور ان کی لیڈر شپ جھوٹ پر مبنی بیان دیتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اوپن ووٹنگ کی مخالفت وہ کرتا ہے جس کا خریداری کا ارادہ ہو اور قوم پوچھے یہ کیوں اوپن ووٹنگ کی مخالفت کر رہے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *