
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ مسلم لیگ ن جب چاہے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لاسکتی ہے۔
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فردوس امجد باجی مانگے تانگے کی حکومت کا شیرازہ بکھرنے کا وقت آگیا ہے۔
Table of Contents
x
Advertisement
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک کا خواب دیکھنے والوں کی اپنی جماعت میں فارورڈ بلاک بننے والاہے۔
اُنہوں نے کہا کہ خرم لغاری نے 5 مزید حکومتی ارکان کے ساتھ بزدار سرکار سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا، یہ وہی لوگ ہیں جنہیں جہانگیر ترین کے جہاز میں بٹھا کر بنی گالہ پہنچایا گیا تھا۔

زراعت کی ترقی کیلئے بزدار حکومت نے انقلابی اقدامات کیے، فردوس عاشق اعوان
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ زراعت کے شعبے میں ترقی کیلئے بزدار حکومت نے انقلابی اقدامات کیے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ اب ان کے جہاز سے اترنے کا وقت ہو چکا ہے، پنجاب میں حکومت کے 20 باغی ارکان کا گروپ پہلے سے موجود ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ عثمان بزدار ہمارے لوگ توڑے توڑتے اپنے ارکان کی حمایت بھی کھوتے جارہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ چینی،گندم ،ادویات کے ڈاکے مارنے والے آج اپنے گناہ بھی ہمارے کھاتے میں ڈال رہے ہیں۔
واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ شوباز حکمرانوں نے جان بوجھ کر زرعی صوبے کی زراعت کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا، انشاءاللہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں کاشتکار کو اسکی محنت کا پھل اور زرعی اجناس کی وافر پیدوار کے حوالے سے پنجاب کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی،گینگ ریپ کا شکار لڑکی کا بیان قلم بند کرنے کی تاریخ مقرر
کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں 13 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ گینگ ریپ کیس میں متاثرہ لڑکی کا بیان قلم بند کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی۔
-
اسلام آباد: تنخواہ میں اضافے کیلئے عدالتی ملازمین کا بھی احتجاج
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکریٹریٹ کے سرکاری ملازمین کے بعد جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے عدالتی ملازمین نے بھی تنخواہوں میں اضافے کے لیے کمپلیکس کے باہر آج احتجاج کیا۔
-
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات تاخیر کا شکار
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات تاخیر کا شکار ہو گئے، نئے بلدیاتی آرڈیننس کے باعث نئی حلقہ بندیوں کی ضرورت پیش آ گئی۔
-
ارشد پپو قتل کیس کی سماعت حتمی مراحل میں داخل
انسداد دہشت گردی عدالت میں ارشد پپو قتل کیس کی سماعت حتمی مراحل میں داخل ہوگئی، عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے دو تفتیشی افسران کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
-
پاکستان کا کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ
پاکستان کا کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ، کروز میزائل بابر ون اے 450 کلومیٹر رینج تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے، کروز میزائل بابر ون اے سمندر اور زمین پر بھی اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
-
کیا وزیرِاعظم کا کام لفافے تقسیم کرنا ہے؟ جسٹس فائز عیسٰی
وزیرِ اعظم عمران خان کے اراکینِ اسمبلی کو فنڈز دیئے جانے کے نوٹس پر سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ریمارکس کے دوران سوال اٹھایا کہ کیا وزیرِاعظم کا کام لفافے تقسیم کرنا ہے۔
-
جو وکیل عدالت میں پیش ہوا اس کیخلاف کارروائی ہو گی: IHC بار
وکلاء کے حملے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے آج پھر مکمل ہڑتال کی کال دی، عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جبکہ وکلاء کو خبر دار کیا گیا کہ جو وکیل عدالت میں پیش ہو گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔
-
نواز شریف کے بعد مولانا اور زرداری میں رابطہ
سابق وزیرِ اعظم، مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف کے فون کے بعد سابق صدر، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
-
ٹی ایل پی کے مطالبات پارلیمنٹ میں رکھیں گے، وزیر اعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے ہماری بات ہوئی ہے، ان کے مطالبات پارلیمنٹ میں رکھیں گے۔
-
نثار مورائی کیخلاف ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر
کراچی کی احتساب عدالت نے سابق چیئرمین فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی نثار مورائی و دیگر کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا۔
-
کرسٹل ٹن پیک میں بذریعہ کوریئر بحرین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
پاکستان کسٹمز ایئر پورٹ کلکٹریٹ کے ایکسپریس میل سروس ایکسپورٹ شاہراہِ فیصل کراچی پر تعینات ڈرگ انفورسمنٹ سیل کے عملے نے ٹن پیک میں کوریئر کے ذریعے کرسٹل بحرین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
-
سینیٹ الیکشن کیلئے پنجاب میں PTI کے رابطوں میں تیزی
پنجاب سے سینیٹ الیکشن میں کامیابی کے لئے تحریک انصاف کے رابطوں میں تیزی آگئی، حکومتی جماعت پی ٹی آئی 6 سیٹیں ملنے کے لیے پرُامید ہے، پنجاب سے سینیٹ کے ٹکٹ کے 10 سے زائد خواہشمندوں کے نام سامنے آگئے۔
-
مسئلہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں ہے، شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ا یجنڈے میں موجود ہے، مسئلہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں ہے۔
-
سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت اجلاس، نیب متاثرین پھٹ پڑے
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والاکی زیرصدارت اجلاس میں ویڈیولنک کے ذریعے کینیڈا، امریکا سے شریک نیب متاثرین پھٹ پڑے، کہا کہ ہم نےکوئی کرپشن نہیں کی نیب کیسز کی وجہ سے کاروبار تباہ ہوگئے۔
-
پی ڈی ایم جلد گمنامی کی تاریکیوں میں کھو جائے گی: عثمان بزدار
پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم جلد گمنامی کی تاریکیوں میں کھو جائے گی۔
-
گندم کا بحران پنجاب سے 60 لاکھ ٹن گندم غائب ہونے سے ہوا، سندھ کابینہ
سندھ کابینہ کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کا بحران پنجاب سے 60 لاکھ ٹن گندم غائب ہونے سے ہوا، وفاقی حکومت پنجاب میں گندم غائب ہونے کا الزام سندھ پر نہ لگائے۔