Categories
Breaking news

مسلم لیگ ق کا وزیراعظم کے عشائیے میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ

Advertisement
مسلم لیگ ق کا وزیراعظم کے عشائیے میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ

مسلم لیگ ق نے بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آج دیئے جانے والے عشائیے میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کی قیادت نے عشائیہ میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں مگر عشائیہ میں شریک نہیں ہو رہے۔

ترجمان ق لیگ کے مطابق وفاقی حکومت نے قیادت سے رابطہ کرکے عشائیہ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ہے تاہم پارٹی رہنماؤں کی مصروفیات کی بناء پر عشائیہ میں شریک نہیں ہو رہے، بجٹ کی منظوری کے تمام عمل میں حکومت کو ووٹ دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حکومتی اور اتحادی ارکان کے لیے دینے جانے والے عشائیے کا مقصد بجٹ منظوری کے لیے ارکان کی ایوان میں حاضری یقینی بنانا ہے جبکہ بجٹ منظوری کے لیے حکومتی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوگی۔

عشائیے میں وزیراعظم عمران خان ناراض اتحادیوں کے تحفظات اور اختلافات بھی دور کریں گے۔

دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل بھی وزیراعظم کے عشائیہ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرچکی ہے، بی این پی مینگل کے سربراہ اخترمینگل کا کہنا تھا کہ عشائیہ اتحادیوں کو دیا گیا ہے اور اب ہم اتحادی نہیں رہے، جب اتحادی نہیں رہے تو عشائیے میں شرکت کیوں کریں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *