Categories
Breaking news

مسلم لڑکیوں کو جھانسہ دے کر مذہب کی تبدیلی، بی جے پی خاتون رہنما نے ہندو بنا کر شادیاں کرادیں

Advertisement
Advertisement

شادی ہندو لڑکے سے شادی کرنے والی ایک مسلمان لڑکی کی بہن نے کہا ہے کہ بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رہنما شکنتلا بھارتی مسلمان لڑکیوں کو جھانسہ دے کر ان کا مذہب تبدیل کروانے کے بعد ان کی شادی ہندو لڑکوں سے کروا رہی ہیں۔

سابق میئر شکنتلا بھارتی نے زبردستی میری بہن کا مذہب تبدیل کرا کے اسکی شادی ہندو لڑکے سے کرائی ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے لڑکی کی بہن نے کہا کہ جب وہ مقدمہ درج کرانے کے لیے پولیس سٹیشن گئیں تو پولیس نے گریز کیا تاہم جب انہوں نے میڈیا کو بلانے کی دھمکی دی تو پولیس نے فوری طور پر ان کی بہن کا سراغ لگا لیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی بہن شکنتلا بھارتی کی کار میں بیٹھ کر آئی تھیں۔

دوسری جانب بی جے پی رہنما شکنتلا بھارتی کا کہنا تھا کہ اگر یہ ثابت ہوگیا تو وہ اتر پردیش چھوڑ کر چلی جائیں گی اور دوبارہ کبھی نہیں آئیں گی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *