Categories
Breaking news

مسلم امہ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کررہی ہے: طاہر اشرفی

پوری قوم بلکہ مسلم امہ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کررہی ہے: طاہر اشرفی

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ فلسطین میں جنگ بندی پر پوری قوم بلکہ مسلم امہ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کررہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ آج متحدہ علما بورڈ کا اجلاس ہوا ہے، پنجاب میں ڈھائی سال سے توہین مذہب کی کوئی غلط ایف آئی آر درج نہیں ہوئی، کوئی ایف آئی آر غلط درج ہوئی ہے تو ہمارے پاس آئیں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ جبری مذہب کی تبدیلی کی بھی بات کی جاتی ہے، چھ ماہ میں ایک واقعہ بتائیں جبری مذہب کی تبدیلی کا، دنیا میں قانون پر عمل کرنے پر شاباش ملتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ یہاں آپ نکلے ہیں کہ توہین مذہب کے مقدمات زیادہ ہوئے ہیں، اگر ٹھیک درج ہوئے ہیں تو ہمیں شاباش دینی چاہیے، کئی کیسوں میں فریقین کو بٹھا کر مصالحت کرائی، کیسےکہہ سکتے ہیں کوئی ملک میں فساد پھیلانا چاہتا ہے تو گرفتار نہ کریں۔

حافظ طاہر اشرفی کا آج ملک بھر میں یوم فلسطین منانے کا اعلان

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے آج جمعہ کے روز پورے ملک میں یوم فلسطین منانے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں متحدہ علما بورڈ جیسا کوئی فورم نہیں ہے، ہم مسائل پربات کرتے ہیں اور ان کا حل نکالتے ہیں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نے مسلم امہ کی قیادت سے رابطہ کیا اور وزیر خارجہ کو فلسطین امن مشن سونپا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ کسی ایک جماعت کی نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے، فلسطینی کہہ رہے ہیں جو توقعات رکھتے تھے اس سے آگے جاکر پاکستان کھڑا ہوا، فلسطینیوں نے اپنا خون دے کر نئی تحریک اور امنگ پیدا کی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس سے مشروط پلان بھیجا ہے، امید ہے اس ہفتے کے اندر کورونا وائرس سے مشروط پلان کی تفصیلات آجائیں گی اور پاکستان سے کتنے لوگ حج پر جاسکیں گے، ایک ہفتے میں معلوم ہوجائے گا۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے یہ بھی کہا کہ ہم اردن، مصر اور فلسطین کے ساتھ رابطے میں ہیں، متحدہ علما بورڈ کےتحت دس سے پندرہ دن میں اجلاس ہوگا، جمعہ والےدن ہم چرچ میں موجود تھے۔

طاہر اشرفی کی راولپنڈی بم دھماکے کی مذمت

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے راولپنڈی میں دستی بم دھماکے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام بڑے بشپ صاحبان ہمارے ساتھ موجود ہیں، کوئی مسئلہ آتاہے تو وہ ہمارےپاس آتے رہتے ہیں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ علما بورڈ نے سب سے پہلی پریس کانفرنس وارث روڈ چرچ میں کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *