Categories
Breaking news

مسلمان لڑکی نے فاشسٹ مودی کے ہندوتوا نظریے کو پٹخ دیا، حسان خاور

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے، مسلمان لڑکی نے فاشسٹ مودی کے ہندوتوا نظریے کو پٹخ دیا ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں حسان خاور نے کہا کہ بھارت میں ملسمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے غنڈوں کے سامنے ڈٹ جانے والی مسکان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

کرناٹک میں باحجاب اکیلی طالبہ کو انتہا پسندوں کی ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل

کرناٹک میں سڑک سے گزرتی اکیلی طالبہ کو زعفرانی رنگ کے مفلر پہنے انتہا پسندوں کی جانب سے تنگ کرنے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقوام عالم انسانی حقوق کی پامالی پر بھارت سے باز پرس کرے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے رینجرز اور ایف سی اہلکاروں کی تنخواہیں بڑھا کر قوم کے دل جیت لیے ہیں۔

حسان خاور نے کہا کہ بلوچستان میں دشمن کی تمام سازشوں اور تخریب کاریوں کو اکھاڑ کر پھینک رہے ہیں، پوری قوم بہادر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان

وزیر اعظم عمران خان نے دورہ نوشکی کے موقع پر ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔

پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف جیل جانے کے خوف سے سیاستدانوں کے پاؤں پکڑ رہے ہیں، پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی رہی سہی نظریاتی سیاست بھی دفن ہوگئی ہے، دونوں کرپٹ جماعتوں کی ذاتی فوائد پر مبنی سیاست کی اصلیت سامنے آگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کرناٹک میں سڑک سے گزرتی اکیلی طالبہ کو زعفرانی رنگ کے مفلر پہنے انتہا پسندوں کی جانب سے تنگ کرنے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا، شہباز کے حکومتی اتحادیوں سے رابطے

ملک میں سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا، حکومتی اتحادیوں سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقاتوں اور رابطوں کے بعد چہ میگوئیاں تیز ہوگئیں۔

کالج جانے والی طالبہ کو انتہا پسندوں نے ڈرایا دھمکایا تھا، طالبہ نے بھی ڈٹ کر ہراساں کرنے والوں کا مقابلہ کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.