Categories
Breaking news

مسلسل 20 مہینےتک پرواز کرنے والے ڈرون طیارے

برطانوی کمپنی نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک ایسا ڈرون تیار کیا ہے جو مسلسل 20 مہینے تک لگاتار پرواز کر سکتا ہے۔اس ڈرون کی تیاری میں شمسی توانائی سے چلنے والی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔اس انوکھے ڈرون میں صلاحیت ہے کہ یہ 70 ہزار فٹ کی بلندی پر مسلسل بیس مہینوں تک اڑ سکتا ہےاس ڈرون کی خاص چیز اس کے پر ہیں جو لگ بھگ 115 فٹ لمبے رکھے گئے ہیں۔ ان ہی پروں کی بدولت یہ ڈرون ایک سال سے زائد عرصہ تک فضاؤں میں محو پرواز رہ سکتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون زمین کے گرد چکر لگانے والے مصنوعی سیاروں کا متبادل ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *