Categories
Breaking news

مسلسل موسم کی خرابی، کوہ پیماؤں نے کے ٹو سرکرنے کی مہم جوئی ختم کردی

Advertisement
Advertisement

 مسلسل  موسم کی خرابی، کوہ پیماؤں نے کے ٹو سرکرنے کی مہم جوئی ختم کردی

غیر ملکی کوہ پیماؤں نے مسلسل خراب موسم کے سبب کے ٹو سرکرنے کی مہم جوئی ختم کردی۔

ذرائع کےمطابق غیرملکی کوہ پیما کے ٹو کی سرمائی مہم ختم کرکے بیس کیمپ سے اسکردو روانہ ہوگئے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ کے ٹو کی سرمائی مہم جوئی میں 50 سے زائد بین الاقوامی کوہ پیماؤں نےحصہ لیا جن کا تعلق 18 ممالک سے تھا جب کہ 10 رکنی نیپالی ٹیم نے 16 جنوری کو کے ٹو سر کیا تھا۔

یاد رہے کہ 2 ماہ طویل مہم جوئی کے دوران 3 کوہ پیما جاں بحق اور 3 لاپتا ہوئے جن میں پاکستان کے کوہ پیما علی سدپارہ بھی تاحال لاپتا ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *