Categories
Breaking news

مسلح افواج کے سربراہان کا اجلاس، دشمن کو بھرپور جواب دینے کے عزم کا اظہار

Advertisement
Advertisement

 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی سربراہی میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس

مسلح افواج کے سربراہان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی، سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی سربراہی میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تینوں مسلح افراد کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں علاقائی جیو اسٹریٹیجک صورت حال، روایتی ڈاکٹرائن و آپریشنل تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کورونا کی تازہ صورت حال، قومی حکمت عملی کے تحت اقدامات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ قبضے اور جاری بربریت کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا، فورم میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی، سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت ملنا چاہیے، افواج مربوط سیکیورٹی اسٹریٹیجی کے تحت ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی ایجنسیوں کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا، جنرل ندیم رضا نے کہا کہ مسلح افواج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کشمیر سمیت خطے کےعوام دیرپا امن کے مستحق ہیں، تنازع کشمیرکاحل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ضروری ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *