Categories
Breaking news

مسجد کے نگراں چھری کے وار سے شہید، انٹرنیشنل مسلم آرگنائزیشن کی مسجد کے باہر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

Advertisement

مسجد

کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو کی ایک مسجد کے نگراں کو چھری کے وار کرکے شہید کردیا گیا۔

مسجد کے 60 سالہ نگراں پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکل رہے تھے، حملہ آور واردات کے بعد فرار ہوگیا۔

Advertisement

انٹرنیشنل مسلم آرگنائزیشن نے مسجد کے باہر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مسلم آرگنائزیشن آف ٹورنٹو کے اطراف سے شواہد اکٹھےکر رہے ہیں، تفتیش کر رہے ہیں کہ یہ منافرت پر مبنی جرم ہے یا واردات کی کوئی اور وجہ ہے؟

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور درمیانی جسامت کا تھا اور اس نے کالے رنگ کی ہوڈی اور ڈارک رنگ کی پینٹ پہن رکھی تھی۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مسلم آرگنائزیشن نے مسجد کے باہر ہونے والے قاتلانہ حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم کمیونٹی کے افراد حملے کے حوالے سے کسی قسم کی قیاس آرائی سے گریز کریں کیونکہ معاملے کی تحقیقات ابھی جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعے کے بارے میں کسی کو علم ہو تو وہ فوری پولیس سے رابطہ کرے۔

STABBING:
Rexdale Blvd & Bergamot Ave
– reports of a man on the ground, lots of blood
– police responding
@TorontoMedics attending
– reports of trauma to the head of the man
– suspect fled on foot
– use caution
– will update#GO1730504
^al

— Toronto Police Operations (@TPSOperations) September 13, 2020

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *