Categories
Breaking news

مسجد نبویؐ واقعے پر مفتی منیب الرحمٰن کا سخت ردعمل

مسجد نبویؐ واقعے پر مفتی منیب الرحمٰن کا سخت ردعمل

مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حرمِ نبوی اور روضہ رسول ﷺ کی حرمت کی پامالی کی شدید مذمت کرتے ہیں، ناپاک اقدام نے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کیا۔

ایک بیان میں مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ یہ اپنی سیاسی خباثتیں مسجدِ نبوی میں لے گئے، پی ٹی آئی کے بعض لیڈروں کے بیانات سے واضح ہوتا ہے پہلے سے پلاننگ تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے کی سانحے پر خوشی کی شدید مذمت کرتے ہیں، نعرے حمایت میں ہوں یا مخالفت میں، ان کا جواز نہیں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سورۂ الحجرات میں آدابِ بارگاہِ مصطفوی نہایت وضاحت سے بیان ہیں، وہاں تو حضور ﷺ کی بارگاہ میں سلام پیش کرتے وقت بھی آواز پست رکھنے کا حکم ہے۔

مسجد نبویؐ واقعے پر چوہدری شجاعت کا بیان آگیا

مسلم لیگ( ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہیں

مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ پی ٹی آئی قائدین کا مذمت کے ساتھ جواز پیش کرنا کھلی منافقت ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہبازشریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تو وہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ افراد نے اُن کے خلاف نعرہ بازی کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.