
وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں تحریک انصاف کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔
مونس الہٰی سے وی لاگرز نے پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر مونس الہیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جو کہیں گے وہ ہو گا، یہ اٹل ہے الیکشن کے مطالبے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، موجودہ سیاسی صورتحال میں الیکشن ہی واحد حل ہے۔
مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ شاید نہیں چاہتے کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ ساتھ چلیں، والد صاحب عمران خان کے ساتھ دیرپا چلنا چاہتے ہیں۔
پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے، جب چاہیں واپس لے لیں، مونس الہٰی
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی ہمارے قابل قدر اتحادی ہیں، ان پر پورا اعتماد ہے۔
انہوں نے کہا کہ والد پرویز الہٰی، حسین الہٰی اور میں مشاورت سے فیصلے کرتے ہیں، ماموں شجاعت حسین سے اس دن سے نہیں ملا جس دن اسمبلی سے ملاقات کے لیے روانہ ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق مونس الہٰی نے کہا کہ شجاعت حسین اور پرویز الہٰی کا رابطہ بحال ہوا ہے، کبھی کوئی ایسا عمل نہیں کیا جس سے عمران خان کی سیاست اور عزت پر فرق آئے۔
مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان ہمارے محسن ہیں اور ہمارا خاندان محسن کش نہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
وزیرِ اعظم ہاؤس سے ڈیلی میل کی اسٹوری پلانٹ کرائی گئی تھی، مریم اورنگزیب
وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم ہاؤس سے یہ اسٹوری پلانٹ کرائی گئی تھی
-
منشیات اسمگلنگ کیس میں رانا ثناءاللّٰہ بری
انسداد منشیات عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس میں وزیرِ داخلہ، رانا ثناءاللّٰہ کو بری کر دیا ہے۔
-
محترمہ بینظیر بھٹو شہید انسانی حقوق کی علمبردار تھیں، زرداری
انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر سابق صدر آصف زرداری نے پیغام جاری کیا ہے۔
-
سراج الحق نے بچپن کی دلچسپ یادیں تازہ کر دیں
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اپنے ماضی کے جھروکوں میں جھانکتے ہوئے اپنے بچپن کی دلچسپ یادیں تازہ کی ہیں۔
-
اسلام آباد: ابوظبی جانے والی پرواز میں خرابی، مسافر 12 گھنٹے سے پریشان
اسلام آباد سے ابوظبی جانے والے طیارے پی کے 261 کے مسافروں کو تیکینی خرابی کے باعث جہاز سے اتار دیا گیا۔
-
حافظ حسین احمد دوبارہ جے یو آئی ف میں شامل
حافظ حسین احمد نے دوبارہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف میں شمولیت اختیار کر لی۔
-
کراچی میں ایک ماہ میں 54 افراد قتل ہوئے، حافظ نعیم الرحمٰن
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک ماہ میں 54 افراد قتل ہوئے ہیں، خواتین اور بچوں کے لیے سیفٹی کا کوئی انتظام نہیں۔
-
ہم ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام پر نظرثانی کررہے ہیں،چیرمین ڈاکٹر مختار
وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیرمین ڈاکٹر مختار نے کہا ہے کہ ایچ ای سی کے چار گریجویٹ پروگرام کو جامعات نے غلط طور پر معتارف کرایا اور اسی دو سالہ پروگرام کو ایسوسی ایٹ کے نام پر برقرار رکھ دیا اور کوئی تبدیلی نہیں آئی جس سے ہم نے اپنا اعلی تعلیمی نظام تباہ کردیا۔
-
ہمیں تو مفت میں جلا وطن کیا گیا، نواز شریف
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم پر تو مفت میں ہی کیس بنتے رہے اور مفت میں جلا وطن کیا گیا۔
-
فیس بک مونیٹائزیشن، بلاول بھٹو نے خوشخبری سنادی
بلاول بھٹو نے سنگاپور میں فیس بک کے ہیڈکوارٹرز میٹا کا دورہ کیا اور سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس نئے فیچر سے اب پاکستان میں لوگ اپنا فیس بک کا مواد مونیٹائز کرسکتے ہیں۔
-
اعظم سواتی کو سندھ پولیس نے تحویل میں لے لیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کے وکیل کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کو سندھ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
-
سلیمان شہباز کی وطن واپسی سے قبل مسجد نبویﷺ پر حاضری
وزیر اعظم شہباز شریف کے صحابزادے، سلیمان شہباز نے وطن واپسی سے قبل روضۂ رسولﷺ پر حاضری دی ہے۔
-
ناظم جوکھیو قتل کیس، جام اویس پر فرد جرم عائد
ناظم جوکھیو قتل کیس میں رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 8 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
-
ایس بی سی اے کا لیگل ڈیپارٹمنٹ بھی کرپٹ ہے، سندھ ہائیکورٹ
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سندھ بلـڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) ایک کرپٹ ادارہ ہے اور اس کا لیگل ڈیپارٹمنٹ بھی کرپٹ ہے۔
-
غیر مشروط مذاکرات کیلئے پی ڈی ایم کی قیادت تیار ہے، رانا ثناء اللّٰہ
وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ غیر مشروط مذاکرات کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت تیار ہے
-
انسانی حقوق کے عالمی دن پر وزیرِ اعظم اور صدر کا پیغام
انسانی حقوق کے عالمی دن پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت عارف علوی نے پیغام جاری کیا ہے۔