Categories
Breaking news

مسافر طیارہ ووئلنگ فنی خرابی کے باعث20 منٹ بعد اتار لیا گیا

Advertisement

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)بارسلونا کے ایل پرات ہوائی اڈے سے جمعہ کی صبح مسافر بردار طیارہ جو ایبزا جا رہا تھا۔ نے ابھی اڑان بھری ہی تھی کہ کپتان کو فنی خرابی کا احساس ہوا۔ اور اس نے طیارہ کو 20 منٹ بعد ہی ہوائی اڈے پر ہنگامی طور پر لینڈ کرا دیا۔کرینیکا گلوبل کے مطابق مسافر بردار طیارے نے بارسلونا سے صبح 7 بجکر 7 منٹ پر اڑان بھری تو صرف 20 منٹ بعد ٹرمینل میں واپس جانے پر مجبور ہوگیا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ طیارہ میں فنی خرابی ہوئی ہے کوئی سیکورٹی رسک نہیں تھا۔ ووئلنگ کی ایئربس A319 تیرہ 13 سال پرانی ہے ۔
ڈیڑھ گھنٹہ بعد تمام مسافروں کو دوسری ائیر بس میں سوار کرایا گیا اور منزل کی جانب روانہ کیا گیا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *