
ترجمان بی آر ٹی عمیر خان کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی سسٹم کو عوام میں پذیرائی حاصل ہوئی،اسے جو اعزاز حاصل ہوا وہ کسی اور کو حاصل نہیں ہوا، مسافر اپنے سامان کی حفاظت خود کریں۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان بی آر ٹی عمیر خان نے بتایا کہ بی آر ٹی نے پاکستان میں پہلی موبائل ایپلی کیشن کا آغاز کیا ، اس کا فیز ون مکمل طور پر آپریشنل ہے، فیز ٹو پر کام جاری ہے۔
بی آر ٹی پشاور کے واش رومز اب تک نامکمل، نشہ آوروں کی آماجگاہ بن گئے
پی ٹی آئی حکومت کا میگا پراجیکٹ بی آر ٹی منصوبے کو شروع ہوئے 5 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا مگر بیشتر بس اسٹیشنز پر مسافروں کے لیے تاحال باتھ رومز تک نہیں بن سکے ہیں۔
عمیر خان نے کہاکہ بی آر ٹی پشاور ماحول دوست پروجیکٹ ہے، بسوں میں سیکیورٹی کے انتظامات ہیں، جرائم کے جو واقعات رپورٹ ہوتے ہیں اس کی فوٹیج پولیس کو فراہم کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بی آر ٹی میں ڈھائی لاکھ لوگ سفر کر رہے ہیں، مسافر اپنے سامان کی حفاظت خود کریں۔
قومی خبریں سے مزید
-
نواز شریف آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان میں ہونگے: جاوید لطیف
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ انتخابات پتہ نہیں کب ہوں، نواز شریف ہفتوں میں واپس آ رہے ہیں، آئندہ چند ہفتوں میں وہ پاکستان میں ہوں گے۔
-
وزیر داخلہ کی سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر دہشتگرد حملوں کی مذمت
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے ۔
-
کراچی میں آج تیز ہواؤں کے جھکڑ چل سکتے ہیں، چیف میٹرولوجسٹ
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں دوپہر کے وقت کبھی کبھی تیزہواؤں کے جھکڑ چل سکتے ہیں، کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی سی بی) نے بھی متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
-
وزیر اعظم کا بہادر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
وزیراعظم عمران خان نے پنجگور، نوشکی میں کیمپس پر حملہ پسپا کرنے والی بہادر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
-
وزیرِ اعظم کے دورۂ چین سے تعلقات بلندیوں کو چھوئیں گے: فواد چوہدری
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کے دورۂ چین سے دونوں ملکوں کے تعلقات بلندیوں کو چھوئیں گے۔
-
پاک چین قربت کے حوالے سے سوال پر امریکی ترجمان نے کیا کہا؟
امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دی ہے جس کے دوران ایک صحافی نے ان سے پاکستان اور چین کے قریب آنے سے متعلق سوال پوچھ لیا۔
-
ویکسینیشن بڑھنے سے کورونا شرح میں کمی آئی: ڈی جی ہیلتھ رانا صفدر
ڈی جی ہیلتھ رانا صفدر کا کہنا ہے کہ ملک کے بڑے شہروں میں کورونا وائرس کی ویکسینیشن بڑھنے سے اس کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی آئی ہے۔
-
سعد رضوی اپنی دلہن لینے اٹک پہنچ گئے
تحریک لیبک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی نکاح کیلئے قریبی ساتھیوں اور اہل خانہ کے ہمراہ نکہ کلاں اٹک پہنچ گئے ہیں۔
-
کورونا شرح آزاد کشمیر میں سب سے زیادہ ریکارڈ
کورونا وائرس کی پانچویں لہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 شہروں میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
-
پاکستان: کورونا وائرس سے 1 دن میں ریکارڈ 42 اموات
پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 75 فیصد ریکارڈ کی گئی، مزید 42 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔
-
لاہور ،پونے 15 کروڑ روپے کی کرنسی دبئی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس کے عملے نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 14 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر 2 مسافروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
-
کراچی میں ساڑھے تین کروڑ روپے کی ڈکیتی
کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب انڈر پاس میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی جس میں ملزمان مبینہ طور پر ساڑھے 3 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
-
کراچی میں تیز ہوائیں آج دوپہر تک چلنے کا امکان
کراچی میں تیز ہوائیں آج دوپہر تک چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
-
بڑے شہروں میں کورونا کیسوں میں کمی
پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز میں کمی جبکہ چھوٹے شہروں میں اضافہ ہونے لگا۔
-
پنجگور اور نوشکی میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی کوششیں ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک
دہشت گردوں کی پنجگور اور نوشکی میں سیکورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
-
وزیراعظم سرکاری دورے پر آج چین جائیں گے
وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر آج چین روانہ ہوں گے جہاں وہ چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر سرمائی اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔