Categories
Breaking news

مسئلہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں ہے، شاہ محمود قریشی

Advertisement
مسئلہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں ہے،  شاہ محمود قریشی

Advertisement

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ا یجنڈے میں موجود ہے، مسئلہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں ہے۔

اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019 کا بھارتی اقدام نہ صرف ظلم بلکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہے، کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔

Table of Contents

x
Advertisement

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر روزانہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کا نقطہ نظر تبدیل ہوگیا، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر عالمی برادری کا نقطہ نظر بدل چکا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت اصرار کرتا ہے کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ ہے، کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے، کشمیر اگر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے تو ہم کیوں باہمی مذاکرات کی بات کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ بھارت ڈپلومیٹک کور کو جموں وکشمیر جانے اور عوام سے آزادانہ ملنے کی اجازت دے، بھارت مسئلہ کشمیر کو دہشتگردی سے جوڑنے کا پروپیگنڈا کرتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں سوچنا ہے کہ کیا ہم جنوبی ایشیاء میں امن کے خواہاں ہیں، پاکستان اب بدل رہا ہے، ہم ایک نئی سیاسی جماعت، ایک نئی سوچ کے ساتھ ہیں۔

ہمیں کشمیریوں کے کرب کا احساس ہے، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں کشمیریوں کے کرب کا احساس ہے،مسئلہ کشمیر پر پوری قوم کا موقف ایک ہی ہے،سیاسی قیادت کو کشمیر کے مسئلے پر ہاتھ ملانے کی دعوت دیتے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماضی میں ہم جیو پولیٹیکل محل وقوع کی بات کرتے تھےاور آج ہم جیو پولیٹکل اکانومی کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں مزیدکہا کہ ہم خطے میں تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں تاہم اس میں رکاوٹ بھارت ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *