Categories
Breaking news

مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بانیِ پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت آج عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے، کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔

پاک فضائیہ کے کیڈٹس سے گارڈز کے فرائض پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دستے نے سنبھال لیے۔

قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جارہا ہے۔

آج ملک کے سرکاری اور نجی اداروں میں قائد اعظم محمد علی جناح کے پیغام کو اجاگر کرنے کے لیے تقاریب، سیمینار اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *