Categories
Breaking news

مری میں کراچی کا بلال بھی جاں بحق

مری میں گاڑیوں میں پھنس کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 23 ہو گئی
مری میں گاڑیوں میں پھنس کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 23 ہو گئی

مری میں برفانی طوفان میں جاں بحق ہونے والے 23 افراد میں سے بلال حسین کا تعلق کراچی سے ہے، جاں بحق بلال کزن کے ساتھ مری گھومنے گیا تھا۔

سماجی کارکن سعد ایدھی نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق افراد میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ بلال حسین بھی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بلال اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ رشتے داروں کے یہاں خیبر پختون خوا کے ضلع مردان گیا تھا۔

سانحہ مری میں جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہوگئی

ملکۂ کوہستار مری میں برف باری کے دوران گاڑیوں میں پھنس کر انتقال کر جانے والوں کی تعداد 22 سے بڑھ کر 23 ہو گئی۔

سعد ایدھی کا مزید کہنا ہے کہ بلال حسین مردان جانے کے بعد اپنے کزن کے ہمراہ مری گھومنے گیا تھا، جہاں پر وہ برفانی طوفان میں پھنس کر جاں بحق ہوگیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جاں بحق بلال کے اہلِ خانہ مردان میں ہی ہیں اور وہیں اس کی تدفین کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.