خوب صورت ترین سیاحتی مقامات مری، گلیات اور آزاد کشمیر میں شدید موسمی صورتِ حال کے پیش نظر وارننگ جاری کردی گئی، مری اور گرد و نواح میں آج رات طوفان اور شدید برف باری کا امکان ہے، انتظامیہ نے گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
ملکہ کوہسار مری کی انتظامیہ نے شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کردی۔
مری میں شدید برفباری کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے گاڑیوں کا مری میں داخلہ بند کردیا ہے، جبکہ مری میں آج رات تیز ہواؤں کے ساتھ برفباری کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد سے مری میں گاڑیوں کا داخلہ اتوار کی رات 9 بجے تک بند رہے گا۔
Table of Contents
اسلام آباد سے مری جانے والے تمام راستے بند کر دیے گیے
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ مری میں مسلسل برف باری کے باعث ہنگامی صورتحال ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مری میں داخلہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق مری میں گاڑیوں کے داخل ہونے پر پابندی کا فیصلہ برف باری اور ٹریفک جام کے باعث کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایمبولینس، سیکیورٹی گاڑیاں، فائرفائٹنگ گاڑیاں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
قومی خبریں سے مزید
-
27 فروری کو ملک بھر سے عوام نکلیں، سلیکٹڈ وزیر اعظم کو گھربھیج دیں، بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ27 فروری کو ملک بھر سے عوام نکلیں اور سلیکٹڈوزیر اعظم کو گھربھیج دیں۔ لانگ مارچ سے قبل کسان مارچ اور پارلیمنٹ میں احتجاج کا ٹریلرحکومت کے لئےسبق ہوگا، حکومت کےخلاف نئے الیکشن تک تحریک جاری رہے گی۔
-
نئے سال کے پہلے ہفتے مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا؟
ریلیف کی منتظر عوام کے لیے سال 2022 کا پہلا ہفتہ بھی مہنگائی کا مزید بوجھ ڈال گیا ۔
-
چیف جسٹس کی مٹھی آمد، اسپتال انتظامیہ نے مریضوں کے ورثاء کو باہر نکال دیا
سول اسپتال مٹھی میں مریضوں کے ورثاء کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
-
لاہور: کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی نرسنگ کالج کی 25 طالبات کورونا میں مبتلا
نرسنگ کالج کے ہاسٹل میں رہائش پذیر دیگر طالبات کا بھی ٹیسٹ کروایا گیا تو ان میں سے 25 طالبات کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
-
کراچی میں اندھیرا رہا تو ملک ترقی نہیں کرے گا، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی میں اندھیرا رہے گا تو ملک بھی ترقی نہیں کرے گا۔
-
پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کروانے کی حتمی تاریخ سامنے آگئی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ ایک بار پھر بڑھادی ہے۔
-
اسلام آباد سے مری جانے والے تمام راستے بند کر دیے گیے
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ مری میں مسلسل برف باری کے باعث ہنگامی صورتحال ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مری میں داخلہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
-
تدفین کا تنازع: 7 ماہ قبل انتقال کرجانے والے پیر کی میت نکال لی گئی
پولیس کےمطابق علاقہ گڑھ فتح شاہ میں گزشتہ رات مسلح افراد پیر بہادر علی شاہ کی قبرکھود کر میت کو نکال کر ساتھ لےگئے۔
-
آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
ملک میں ترقی ہورہی ہے، مزدور کی تنخواہ بڑھائیں گے، حماد اظہر
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ 2030ء میں 70فیصد بجلی مقامی ایندھن پر ہوگئی، ہم ورچوئل ایل این جی پی کام کررہے ہیں۔
-
کراچی میں 7 گداگروں کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پریڈی تھانے کی حدود سے گرفتار سات گداگروں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
-
کراچی: سال نو کے پہلے پولیس مقابلے میں کانسٹیبل کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی میں سائٹ سپرہائی وے تھانے کی حدود میں سال نو کے پہلے پولیس مقابلے میں ایک پولیس کانسٹیبل کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
-
کراچی میں بلدیاتی کونسلزکا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسلز، ٹاؤن کونسلز، ٹاؤن کمیٹیز، میونسپل کمیٹیز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
-
جہانگیر ترین کے جہاز سے متعلق سوال پر شاہ محمود کا جواب
اس کےجواب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جس کا جہاز ہے، اس نے جس طرف منہ کرنا وہی جانتا ہے۔
-
کشمیر زمینی تنازعہ نہیں ریاست کے لوگوں کی زندگیوں کا مسئلہ ہے، فواد چوہدری
پاکستان کے وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیر صرف ایک زمینی تنازعہ نہیں بلکہ ریاست کے لوگوں کی زندگیوں کا مسئلہ ہے۔ اور جموں اور کشمیر ہمارے دلوں کے قریب ہے۔
-
پیپلز پارٹی اب مزید انتظار نہیں کرسکتی، شازیہ مری
پیپلز پارٹی نے27 فروری 2022ء کو مزار قائد سے وفاقی حکومت کے خلاف لانگ مارچ کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔