Categories
Breaking news

مری آفت زدہ قرار، ایمرجنسی نافذ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے آحکامات جاری کردیے۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے آحکامات جاری کردیے۔

پنجاب حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دے دیا، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے احکامات جاری کردیے۔

مری میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، وزیراعلی پنجاب نے سرکاری ریسٹ ہاؤسز، سرکاری دفاتر سیاحوں کے لیے کھولنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مری میں گاڑیوں میں پھنسے 19 افراد جاں بحق ہو گئے: شیخ رشید

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ رات سے 1 ہزار گاڑیاں مری میں پھنسے ہوئی ہیں، ان پھنسی ہوئی گاڑیوں میں 16 سے 19 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مری میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیاحوں کو ضروری امدادی اشیاء بھی فراہم کی جائیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے راولپنڈی اور دیگر شہروں سے اضافی مشینری اور عملہ مری بھجوانے کی ہدایت بھی کردی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.