Categories
Breaking news

مریم کا اعتراف، اشتہارات دینے کی تحقیقات، وزارت اطلاعات نے کمیٹی قائم کر دی

مریم کا اعتراف، اشتہارات دینے کی تحقیقات، وزارت اطلاعات نے  کمیٹی قائم کر دی

وزارت اطلاعات نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے اعتراف پر تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔کمیٹی مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں میڈیا کو جاری اشتہارات میں بے ضابطگیوں اور میڈیا سیل کے ذریعے من پسند صحافیوں اور مختلف میڈیا گروپس کو نوازنے سے متعلق اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔

وزارت اطلاعات کے مطابق مریم نواز کی سرپرستی میں قائم میڈیا سیل کے ذریعے قومی خزانے سے وفاقی حکومت کے 9 ارب 62 کروڑ 54 لاکھ 3 ہزار 902 روپے خرچ کئے گئے۔

مذکورہ میڈیا سیل سے پنجاب کی ایڈورٹائزمنٹ کو کنٹرول کرنے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی میڈیا سیل کے ذریعے سرکاری رقوم کے غیر قانونی استعمال کے معاملات کی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی آڈیو لیک کی تحقیقات کرانے کا اعلان

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اس بات کی تحقیقات ہوں گی کہ کس طرح ایک پرائیویٹ شخص نے عوام کے پیسوں کو استعمال کرنے کے حوالے سے فیصلے کیے۔

انہوں نے کہا کہ قومی پیسے کا ناجائز استعمال جرم ہے، مریم نواز پارٹی کا میڈیا سیل چلا رہی تھیں جب کہ پبلک فنڈز کو ہینڈل کرنا ایف آئی اے کے اندر بھی جرم بنتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *