Categories
Breaking news

مریم نواز کے بیانیے کی اب سیاست میں کوئی جگہ نہیں رہی، وفاقی وزیر اطلاعات

مریم نواز کے بیانیے کی اب سیاست میں کوئی جگہ نہیں رہی، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی بے ربط تقریر ان کی ذہنی زبوں حالی کی غمازی کرتی ہے، مریم نواز کے بیانیے کی اب سیاست میں کوئی جگہ نہیں رہی ہے۔

شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا کہ ن لیگ کے کنونشن میں ان کے اپنے خلاف نعرے لگے، گلگت بلتستان الیکشن میں بھی رسوا ہوئے، اس خاندان میں ذرا بھی عزت نفس ہوتی تو سیاست چھوڑ چکے ہوتے۔

Table of Contents

x
Advertisement

وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم نواز فرسٹریشن کی انتہا کو پہنچ چکی ہیں، انھیں کچھ سجھائی نہیں دے رہا۔

یہ بھی پڑھیے

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس بڑھ رہا ہے، حکومت پر دباؤ ہے کہ ایسے سیاست دانوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

شبلی فراز نے کہا کہ ان کا ایمان صرف پیسہ ہے، انہوں نے ہمیشہ پیسے ہی کو عزت دی، عوام پر واضح ہوگیا کہ یہ ان کی ذاتی لڑائی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *