مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز سمیت دیگر کیخلاف ریلی نکالنے جانے پر اچھرہ، گوالمنڈی، مزنگ اور لوہاری تھانے میں 4 مقدمات درج کر لئے گئے، درج مقدمات میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، روڈ بلاک، اشتعال انگیز تقاریر کی دفعات شامل ہیں۔
پولیس کی جانب سے ایف آئی آر 6 نامزد اور 50 سے 60 نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گوالمنڈی پولیس نے پٹواری ظفر عباس کی مدعیت میں دو مقدمات درج کیے، ایف آئی آر میں فیصل، چوہدری ارشد، عامر خان، عرفان بٹ کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ ایف آئی آر میں 100 سے زائد نامعلوم لیگی کارکنوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
ہمارے پاس استعفوں کے انبار لگ گئے ہیں، مریم نواز
مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کی عوامی رابطہ مہم پر ریلی کی شکل میں اپنی رہائش گاہ جاتی عمرہ سے روانہ ہوگئیں۔
ایک مقدمہ ہوٹل کے مالک کے خلاف بھی درج کیا گیا ہے، اس ہوٹل میں مریم نواز اور دیگر لیگی رہنماؤں نے کھانا کھایا تھا، مقدمے میں روڈ بلاک، اشتعال انگیز تقاریر، ساؤنڈایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں۔
لوہاری گیٹ میں مقدمہ پٹواری ملک مبشر کی درخواست پر درج کیا گیا، مقدمے میں ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے والے عبدالرحمٰن کو بھی نامزدکیا گیا ہے، اس میں مریم نواز، کاشف گجر، محمد طارق اور محمد جاوید کو نامزد کیا گیا ہے۔
مزنگ پولیس کے مقدمے میں مریم نواز سمیت 200 سے زائد کارکن نامزد ہیں، پولیس نے مقدمہ پٹواری شاہ نواز کی درخواست پر درج کیا ہے جبکہ اچھرہ میں مقدمہ سرکاری اہلکار محمد منشا کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
حکومت، اپوزیشن میں احترام والی شخصیات آگے آئیں، فواد چوہدری
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں احترام کی نظر سے دیکھی جانے والی شخصیات آگے آئیں۔
-
راجکماری اوراسکے چیلے عوام کو ڈنڈے تھماکراوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں،فردوس عاشق
معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسوں اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے متعلق کہنا ہے کہ راجکماری اور اس کے چیلے عوام کو ڈنڈے تھما کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔
-
اپوزیشن استعفے اسپیکر کو دیں: شہباز گل
شہبازگل کا کہنا ہے کہ اپوزیشن عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے بجائے اپنے استعفے اسپیکر کو دیں۔
-
حساس ادارے کے ملازم کا مراعات حاصل کیلئے اپنے قتل کا ڈرامہ
فیصل آباد میں حساس ادارے کے ملازم کا وفات کے بعد ملنے والے واجبات اور مراعات حاصل کرنے کیلئے اپنے قتل کا رچایا گیا ڈرامہ بے نقاب ہو گیا ، واقعہ کو حقیقت کا رنگ دینے کیلئے نامعلوم شخص کو قتل کر کے لاش کو جلانے کے واقعہ کا بھی ڈراپ سین ہو گیا۔
-
ملک بھر میں کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ
ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر نے شدت اختیار کر لی ہے، پاکستان میں کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
-
بلاول آج مریم نواز سے جاتی امرا میں ملاقات کریں گے
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج دوپہر جاتی امرا میں مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کریں گے۔
-
کورونا: پشاور میں 127 ریسٹورنٹ اور دکانیں سیل
انتظامیہ نے حیات آباد، یونی ورسٹی روڈ اور صدر بازار سمیت مختلف علاقوں میں 127ریسٹورنٹس اور کئی دکانیں سیل کردیں۔
-
ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری
بالائی علاقوں میں برفباری سے بندسڑکوں کو کھولنے کا کام شروع کردیا گیا ہے
-
پرویز الہٰی سے علی محمد، اعجاز چوہدری کی ملاقات
اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا پہلے سے زیادہ خطرناک ہے۔
-
سرگودھا: 3 ملزمان گرفتار، 30 موٹر سائیکلیں برآمد
اے ایس پی سٹی سرگودھا محمد شعیب کے مطابق تھانہ اربن ایریا، ساجد شہید اور تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔
-
پی ڈی ایم کا کورونا پر سیاست چمکانا افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عوام کو احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، عثمان بزدار
-
بلوچستان میں آج کورونا وائرس سے دو مریضوں کا انتقال، 46 کی تشخیص، محکمہ صحت
بلوچستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا دو اور مریض انتقال کرگئے، چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے 5 اضلاع سے کورونا کے 46 نئے مریض سامنے اگئے، جبکہ 50 مریض صحت یاب ہوگئے۔
-
بھارت خطے میں جمہوریتوں کو کمزور کرنے میں ملوث ہے، عمران خان
عالمی برادری کی توجہ خطے میں بھارت کے مذموم عزائم کی طرف مبذول کرادی ہے، وزیراعظم
-
کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 26 دسمبر کو ہوگی
کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال2021 کے لیے چیئرمین الیکشن کمیٹی ڈاکٹر توصیف احمد خان نے انتخابات کے شیڈول کااعلان کردیاہے۔
-
اپوزیشن دو ماہ تک جلسے ملتوی کردے، ینگ ڈاکٹرز
انہوں نے اسپتالوں میں کورونا ویکسین دیگر ضروری سامان بھی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
-
استعفوں سےکوئی خطرہ نہیں، حکومت مضبوط ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہمیں استعفوں سےکوئی خطرہ نہیں،حکومت مضبوط ہے، بلوچستان اسمبلی میں ہمیں 42 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔