Categories
Breaking news

مریم نواز کو والد کی یاد ستانے لگی

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو اپنے والد اور پارٹی قائد نواز شریف کی یاد ستانے لگی۔

مسلم لیگ (ن) کا مہنگائی مکاؤ مارچ جاری ہے جہاں مریم نواز بھی اپنے کارکنوں کے شانہ بشانہ موجود ہیں۔

اس دوران انہوں نے سوشل میڈیا پر والد نواز شریف کے لیے پیغامات شیئر کیے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں مریم نواز نے تحریر کیا کہ ’میاں صاحب آپ آجائیں آپ کی ضروت پڑ گئی ہے۔‘

ن لیگی نائب صدر نے ایک اور پیغام میں اپنی تصویر شیئر کی جو ان کی مہنگائی مکاؤ مارچ کی ہے۔

اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز والد کا پورٹریٹ تھامے ہوئے ہیں جبکہ پیغام کے ساتھ انہوں نے والد کے لیے کیپشن تحریر کیا ’میاں صاحب میں آپ سے پیار کرتی ہوں۔‘

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.