Categories
Breaking news

مریم نواز کو لاہور جلسی کی ناکامی پر توبہ کرنی چاہیے تھی، فیاض الحسن چوہان

Advertisement

مریم نواز کو لاہور جلسی کی ناکامی پر توبہ کرنی چاہیے تھی، فیاض الحسن چوہان

پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا مشن ملکی اداروں کو آمنے سامنے لا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل ہے۔مریم نوازکے مردان جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو لاہور جلسی کی ناکامی پر توبہ کرنی چاہیے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم صفدر کو خارجہ پالیسی پر بات کرنے سے پہلے نواز شریف دور کا مطالعہ کرنا چاہیے تھا، شریف خاندان نے کشمیر کیس ڈبو دیا اور منافع بخش ملکی اداروں اور جمہوری نظام کا ستیاناس کیا۔

Advertisement

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ تیاری سے متعلق وزیراعظم کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کرپیش کیا جا رہا ہے، پی ڈی ایم کا مشن ملکی اداروں کو آمنے سامنے لا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا محمد خان شیرانی اور حافظ حسین احمد کے بیانات نے اپوزیشن کی سیاست کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *