Categories
Breaking news

مریم نواز کو سیاست کا کوئی تجربہ نہیں، وہ غصے میں بات کرتی ہیں، فواد چوہدری

مریم نواز غصے میں بات کرتی ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو سیاست کاکوئی تجربہ نہیں وہ غصے میں بات کرتی ہیں، مریم نواز کی باتوں میں تلخی تمام اداروں کے لیے ہے وہ سب سے ناراض ہیں۔

Advertisement

مریم نواز کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ مریم نواز یہ جواب دینے کو تیار نہیں کہ اربوں روپے جو ان کے اکاؤنٹس سے گئے 32 کمپنیاں بنیں وہ پیسے کہاں سے آئے۔

Table of Contents

x
Advertisement

وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کی سیاست صرف عمران دشمنی پر کھڑی ہے اس لیے لوگوں نے ان کو مسترد کیا، پی ڈی ایم ٹوٹ رہی ہے نوازشریف اور فضل الرحمٰن کے بیانیے سے پیپلزپارٹی نے فاصلہ اختیار کیا۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمٰن کی پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ ہوئی اس کا سلسلہ یہاں نہیں رکے گا ن لیگ تک جائے گا۔

فوادچودھری نے کہا کہ مریم نواز کی سیاست اس پارٹی کو ہی لے ڈوبی ہے، مریم نواز کے تمام بیانات جھوٹ پر مبنی ہوتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ الٹی میٹم حکومت کو دے رہے تھے اور قدم ان کے اپنے لڑکھڑا رہے ہیں، اپوزیشن کی تحریک عملی طور پر ختم ہوچکی ہے لاہور ان کے لیے واٹرلو ثابت ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فوادچودھری نے کہا کہ اپوزیشن کی کمزوری کے مد نظر ہمیں اپنی پالیسی میں سختی لانے کی ضرورت نہیں، میں حق میں ہوں کہ حکومت اپوزیشن کو اس مشکل سے نکلنے کا راستہ دے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کیلیے پی ڈی ایم، ن لیگ ، مریم نواز یا بلاول چیلنج نہیں ، ان کے کہنے پر کوئی استعفا نہیں دے گا یہ صرف شوپیس ہیں۔

فوادچودھری نے کہا کہ بات چیت کے لیے پارلیمان بہترین فورم ہے ،ہم چاہتے ہیں ایسا انتخابی نظام لایا جائے جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے، عمران خان نے ہمیشہ مذاکرات کی بات کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *