Categories
Breaking news

مریم نواز کو این آر او کے بجائے انصاف دینا چاہیے، خالد مقبول

Advertisement
مریم نواز کو این آر او کے بجائےانصاف دیناچاہیے،خالد مقبول

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے کنوینرخالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو این آر او کے بجائےانصاف دینا چاہیے، جھوٹے مقدمات نہ بنائے جائیں تو این آر او کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

نو اب شاہ میں پریس کانفرس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے نام پر قوم کو دھوکا دیا گیا، اٹھارویں ترمیم سے سب سے زیادہ نقصان سندھ کے شہری علاقوں کو پہنچا۔

خالد مقبول نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقے 60 فیصد ہیں، لیکن کم گنا گیا، سندھ کے شہری علاقے97 فیصد ریونیو دیتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے نام پر شہری آبادی کو بےگھر کیا گیا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ پیپلز پارٹی نےجو کیا وہ سب کے سامنے ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *