Categories
Breaking news

مریم نواز کا جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ قابل افسوس ہے، اسد قیصر

Advertisement
مریم نواز کا جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ قابل افسوس ہے، اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کل جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگایا جو قابل افسوس ہے۔

صوابی میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں اسپیکر قومی اسمبلی نے مریم نواز سے اپیل کی کہ وہ اپنی سیاست کے لیے ملک کو تقسیم نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے ملک کا بیڑا غرق کیا۔

ووٹ فروخت کے معاملے پر انھوں نے کہا کہ لعنت ہے ان لوگوں پر جو عوام کے ووٹ پر منتخب ہو کر اپنے آپ کو بیچتے ہیں۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ ماضی میں سینیٹ الیکشن میں لوگ اپنے ضمیروں کا سودا کرتے رہے، ووٹ بیچنے اور خریدنے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ افغانستان کے اندرونی و سیاسی معاملات میں ہمارا کوئی کردار نہیں، مارچ میں کابل کا دورہ کر رہا ہوں جبکہ اشرف غنی بھی جلد پاکستان آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد والے لانگ مارچ سے کچھ بھی حاصل نہیں کر پائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *