Categories
Breaking news

مریم نواز کا بے نظیر بھٹو کی برسی کے اجتماع میں شرکت کا اعلان

Advertisement

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی کے اجتماع میں شرکت کریں گی۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی کے اجتماع میں شرکت کریں گی۔

زرائع کے مطابق ماضی میں ایک دوسرے کی شدید مخالف رہنے والی پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان تعلقات ہر نئے روز مزید مستحکم ہوتے جارہے ہیں، جس کے نتیجے میں سیاسی تاریخ میں پہلی بار مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا گڑھی خدا بخش جائے گا۔

Advertisement

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کو اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لیے گڑھی خدا بخش آنے کی دعوت دی ہے۔ جس کا جواب بھی انتہائی مثبت دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ ترین قیادت 27 بے نظیر بھٹو کی برسی کے اجتماع میں شرکت کرے گی، اس سلسلے میں مریم نواز 25 دسمبر کو کراچی پہنچیں گی، جہاں سے وہ لاڑکانہ روانہ ہوں گی۔

دوسری جانب نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے تصدیق کردی ہے کہ بے نظیر بھٹو کی برسی پرمریم نواز گڑھی خدابخش جائیں گی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *