
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ مریم صفدر اصل میں پی ڈی ایم تحریک کی ناکامی کی آخری رسومات ادا کر رہی ہیں۔
مسرت جمشید نے کہا کہ مریم نواز ن لیگ کے بعد جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کا بیڑا غرق کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔
x
Advertisement
انہوں نے کہا کہ پی پی اور ن لیگ کے کارکنان بھی جیالا اور پٹواری ہونے کے معاملے پر کنفیوژ ہیں۔
مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ سندھ کے دورے میں کوئی مرکزی رہنما مریم صفدر کے استقبال کے لئے نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیے
- مریم نواز کو سیاست کا کوئی تجربہ نہیں، وہ غصے میں بات کرتی ہیں، فواد چوہدری
- پہلی بار ہے کہ مسلم لیگ نے ظلم کے سامنے جھکنے سے انکار کردیا، مریم نواز
- موٹروے پر پولیس اہلکار نے مریم نواز کے ساتھ سیلفی بنوائی
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے والے آج ایک دوسرے کے مہمان بنے ہوئے ہیں۔
مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عام انتخابات تو دور ہیں، اس سے پہلے ہی اپوزیشن کا سیاسی جنازہ نکل چکا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
اسلام آباد، سری نگر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق
اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
-
بی بی زندہ ہوتیں تو ملک کو درپیش چیلنجز کاسامنا نہ ہوتا، رحمٰن ملک
پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمٰن ملک کا کہنا ہے کہ بی بی زندہ ہوتیں تو ملک کو درپیش چیلنجز کا سامنا نہ ہوتا۔
-
ہم سیاسی میدان مار چکے ہیں، مولانا عبدالغفورحیدری
جے یو آئی کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا ہے کہ حکمران ہمارا سیاسی طور پر مقابلہ کریں ہم سیاسی میدان مار چکے ہیں۔
-
پشاور، بارش کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ
پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے کئی علاقوں میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
-
ہرنائی: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار شہید
بلوچستان کےضلع ہرنائی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چیک پوسٹ پر مسلح دہشت گردوں کے حملے کے دوران 7 اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔
-
آج بینظیر کی برسی پر اسٹیج پر کوئی بھٹو نہیں ہوگا، حلیم عادل شیخ
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ آج بینظیر بھٹو کی برسی پر اسٹیج پر کوئی بھٹو نہیں ہوگا۔
-
بلاول نےآج بھٹو کا نظریہ بھی دفن کر دیا، فیاض الحسن چوہان
وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے متعلق کہنا ہے کہ بلاول نے آج بھٹو کا نظریہ بھی دفن کر دیا ہے۔
-
عثمان بزدار کی صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹی کو ہدایات
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹی کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
-
تیاری نہیں تھی تو وزارت عظمیٰ کیوں لی، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا وزیر اعظم عمران کان سے متعلق کہنا ہے کہ نااہل اور ناکام طالب علم نقل کرکے بھی فیل ہورہا ہے، وزیراعظم کودوبارہ پرائمری میں ڈالاجائے، تیاری نہیں تھی تو وزارت عظمیٰ کیوں لی۔
-
بینظیر بھٹو کی برسی کے جلسے کا آغاز
گڑھی خدا بخش میں سابق وزیرِ اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کا جلسہ کچھ دیر میں شروع ہو گا، جلسہ گاہ میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
-
بینظیر بھٹو کی برسی: ناہید خان گروپ کی جائے شہادت لیاقت باغ میں قرآن خوانی
سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 13ویں برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق رہنما ناہید خان گروپ کی جانب سے بی بی کی جائے شہادت لیاقت باغ میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
-
مریم کی خواہش دیکھیں وزیرِاعظم بننا چاہتی ہیں، فواد چوہدری
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلامی مملکت پاکستان کی وزارتِ عظمیٰ کیا انٹرن شپ ہے؟ وزارتِ عظمیٰ کسی کے لیے انٹرن شپ نہیں ہوسکتی، مریم کی خواہش دیکھیں وزیرِاعظم بننا چاہتی ہیں۔
-
احمد فراز کے نظریات کے بدترین مخالف کا ترجمان خود ان کا بیٹا ہے، مریم اورنگزیب
پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ احمد فراز کے نظریات کے بدترین مخالف کا ترجمان خود ان کا بیٹا ہے، ان کی سیاست اپنی ذات سے شروع ہوکر اپنی ذات پر ہی ختم ہوجاتی ہے۔
-
میئر اسلام آباد کیلئے کل الیکشن ہوگا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے میئر کے عہدے کیلئے کل الیکشن ہو گا، میئر اسلام آباد کے عہدے کیلئے 3 امیدواروں میں مقابلہ ہے۔
-
لاہور: شدید دھند سے 19 پروازیں منسوخ، 16 تاخیر کا شکار
لاہور میں شدید دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن معطل ہو گیا جس کے باعث اندرون اور بیرون ملک آنے جانے والی 19 پروازیں منسوخ کر دی گئیںجبکہ 16 تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
-
آج بھٹو اور بی بی شہید کے مخالف ان کے گھر براجمان ہیں: شبلی فراز
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ آج ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی روح کوتکلیف پہنچ رہی ہوگی کہ ان کے فلسفے اور نظریات کے بد ترین مخالف آج ان کے گھر براجمان ہیں۔