Categories
Breaking news

مریم نواز نے ’خفیہ خط‘ کو مذاق قرار دے دیا

مریم نواز نے ’خفیہ خط‘ کو مذاق قرار دے دیا

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سامنے لائے گئے متنازع خفیہ خط کو ایک اچھا مذاق قرار دے دیا ہے۔

حالیہ سیاسی صورتحال سمیت سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خوب متحرک نظر آنے والی سیاست دان مریم نواز نے عمران خان کی جانب سے عوام کے سامنے لائے گئے خفیہ خط سے متعلق ٹوئٹ کیا ہے۔

مریم نواز نے جیو نیوز کی جانب سے چلائے گئے عمران خان کے ایک بیان ’خط ہمارے اپنے سفیر کی جانب سے لکھا گیا ہے، ملک کا نام نہیں بتا سکتے‘ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’یہ ایک اچھا مذاق ہے۔‘

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو اسلام آباد کے جلسے میں اپنی تقریر کے آخر میں جیب سے ایک مبینہ خط نکالا تھا، پھر اسے لہراتے ہوئے عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی طرح ان کی حکومت گرانے کے لیے عالمی سازش ہورہی ہے، یہ دھمکی آمیز خط ثبوت ہے۔

خواجہ آصف نے ’دھمکی آمیز‘ خط پر میم شیئر کردی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکمران جماعت کے امر بالمعروف جلسے میں عمران خان کی جانب سے ’دھمکی آ میز خط‘ کا تذکرہ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔

مریم نواز کا چیف جسٹس کو خط دکھانے کی حکومتی پیشکش پر تبصرہ

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کی چیف جسٹس آف پاکستان خط دیکھانے کی پیشکش پر تبصرہ کردیا۔

وزیراعظم نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ سابق حکمرانوں کے اقدامات کی وجہ سے پاکستان کو مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے پاس کوئی خط نہیں ہے، یہ محض دورہ روس سے قبل امریکا، پاکستان رابطے کا ایک ٹرانسکرپٹ ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.